اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر بارہمولہ کی عوام کے تئیں اہم اقدام

دفتر میں زیر التواء معاملات کو حل کرنے کیلئے متعلقہ افراد مطلع کریں

سرینگر /27فروری / کے پی ایس : محکمہ ٹرانسپورٹ میں دفتری طوالت کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسربارہمولہ ڈاکٹر مبشر جان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹس جاری ہوئی ہے جس میں اے آر ٹی او موصوف نے واضح کیاکہ اے آر ٹی دفتر بارہمولہ کے جس کسی بھی شعبہ میں کسی بھی شخص کے کاغذات کسی وجہ سے رُکے پڑے ہوئے اور وہ لوگ دفتری طوالت سے تنگ آچکے ہونگے تو ترجیحی بنیادوں پر ان زیر التواء معاملات کو حل کیا جائے گا ۔انہوں نے متعلقین سے استدعا کی ہے کہ وہ غیر منطور شدہ کاموں کے حوالے اپنی شکایات براہ راست directly@artobla@gmail.com پر ای میل کرکے انہیں مطلع کریں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان کے رُکے پڑے یا زیر التواء رہے کاموں کو بغیر کسی طوالت کے حل کرنے ضامت دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے معاملات حل کرنے میں ہمارا تعاون کریں اور ہم ان کی خدمت کیلئے حاضر ہیں ۔

Comments are closed.