وادی میں برفباری اور بارسوں کا سلسلہ جاری ؛ قصبہ سوپور کے گلی کوچوں اور زچہ بچہ اسپتال میں سیلابی صورتحال ، عوام نے پانی کی نکاسی کا کیا مطالبہ
سرینگر /27فروری / کے پی ایس : وادی میںسرد ترین دنوں کے بعد خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ سے بارشوں اور برفباری سلسلہ شروع ہوا ۔اس دوران پہاڑی علاقوں میں برفباری سے معمولات زندگی ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے علاوہ بارہمولہ اور دیگر اضلاع کے بیشتر بالائی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے جبکہ میدانوں علاقوں میں گذشتہ دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ کئی جگہوں پر انتظامیہ نے سیلاب صورتحال پیدا ہونے اور برفانی تودے اور پسیاں گرنے کے خطرات کے پیش نظر ایڈوائزریز جاری کی ہیں۔ادھر کے پی ایس کے نمائندہ جنید شفیق نے اطلاعات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ سوپور کی گلی کوچوں اور بازاروں میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صوتحال پیدا ہوئی ہے جس سے لوگوں کا عبور ومرور متاثر ہوا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ قصبہ میں قائم زچہ بچہ اسپتال کے احاطے اور اس کے شہ دروازے پر ہانی جمع ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ۔جس سے مریضوں ،تیماردار وں کی آواجاہی میں سخت دشواریاں پیش آرہی ہیں ،جبکہ ماڈل ٹاون کی گلی کوچوں میں بھی پانی جمع ہوا ہے اور لوگوں کا عبورومرور مشکل بن گیا ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گلی کوچوں بالخصوص زچہ بچہ اسپتال کے نزدیک میں پانی جمع ہونے سے کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑہا ہے ۔لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی ہے ۔انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قصبہ میں پانی کی نکاسی کیلئے فوری طور جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری کو بروئے کار لایا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔
Comments are closed.