جنوبی کشمیر میںمنشیات کے خلاف مہم زوروں پر ؛ 06منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد
سرینگر/26فروری: جنوبی کشمیر میں پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ٹول پلازہ اونتی پورہ کے نزدیک دو منشیات فروشوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت بلال احمد ڈار ولد عبدلجمید ڈار ساکن تُلباغ پامپور اور رقیب گنائی ولد عبدلسلام گنائی ساکن حسن پورہ آرونی کے طو رپرہوئی ہے۔ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کرکے ضبط کی ۔پولیس نے اس جرائم کو سر انجام دینے کیلئے ایک تویرہ گاڑی زیرنمبرJK18-5715 کو بھی ضبط کیا۔منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے تھانہ پولیس اونتی پورہ منتقل کیاگیا اور ان کے خلاف کیس زیرایف آئی آرنمبر28/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔اسی دوران پلوامہ پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش عاشق حُسین ولد عبدالمجید ملک ساکن بدریون کے گاوَ خانے پر ایس ڈی پی او لیتر فرقان قادری اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میں تھانہ پولیس لیتر کی پولیس پارٹی نے چھاپہ ڈال کر مذکورہ کے گاو خانے سے آٹھارہ بیگ خشخاش جس میں 202 کلوگرام بھرے ہوئے تھے کو برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف تھانہ پولیس لیتر میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر04/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے اس کیس کے سلسلے میں مذید تحقیقات جاری ہیجبکہ کولگام پولیس نے ڈی ایس پی پی سی ہٹی پورہ شری سمیت کمارکی قیادت اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میں منشیات فروشوں کیخلاف ایک اور کاروائی کرتے ہوئے کوجر یاری پورہ میں پرویز احمد ڈار کے رہائشی مکان میں چھاپہ ڈالکر تلاشی کاروائی شر وع کردی تلاشی کے دوران متذکرہ رہائشی مکان سے ، دو سو کلوگرام خشخاش ، ایک ڈیجٹل مشین اور ایک گرینڈر مشین برآمد کرکے ضبط کی اس میں ملوث ملزماں کی تلاش جاری ہے ۔ البتہ تھانہ پولیس یاری پورہ نے ا س سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر10/2021 درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔ ہڈیگام کراسنگ کے نزدیک کولگام پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے پا یا ۔ پولیس نے ان کی تلاشی لی دوران تلاشی ان کے قبضے سے پندرہ گرام ہروئن ، 350 گرام چرس برآمد کرکے ضبط کی۔ ان کی شناخت ہلال احمد میر ولد عبدلرشید میر اور شہنواز احمد زرگر ولد اسداللہ زرگر ساکن اوکی کولگام کے طور پرہوئی ہے۔ تھانہ پولیس کولگام نے ا س سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر22/2021 درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔اسی دوران کولگام پولیس نے منیشات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی پی سی ہٹی پورہ کی زیر نگرانی میں پولیس کی ٹیم نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سنٹرو کار زیرنمبرJK01J-6526 جس کو انعام احمد ملک ولد غلام محمد ملک ساکن گوگلورہ پنجورہ شوپیان چلارہا نے پولیس کو دیکھتے ہی باگنے کی کوشش کی مگر پولیس کی بروقت کاروائی سے مذکورہ شخص کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی اور مذکورہ کے قبضے سے نشیلی ادویات تیرہ بوتلیں ولسریکس برآمد ہوئے۔تھانہ پولیس یاری پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر09/2021 درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔
Comments are closed.