سرینگر/26فروری: سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر قصبہ میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ایک ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ادبی شخصیات نے حصہ لیکر محفل کی رونق بڑھائی ۔ اس موقعے پر ادباء و شعرا نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے داد تحسین حاصل کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مینڈھرمیں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ایک ادبی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساہیل جنڈیال ،ایس ڈی پی او مینڈھر ظہیر عباس جعفری ،تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکرم کمار،امتیاز حسین شاہ پرنسیپل گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول سلواہ،بار ایسوسیشن کے صدر ایڈووکیٹ سردار جاوید خان،سینئر ایڈوکیٹ بشارت خان،ایڈوکیٹ محمد شفیق چوہدری،ایڈوکیٹ غلام رسول،ان کے علاوہ کئی مہمانوں نے پونچھ سے بھی شرکت کرکے مشاعرے کی رونق کو دوبالا کیا۔اس موقع پر مختلف فنکاروں نے اپنی اپنی طرز میں شاندار غزلیں اور اشعار پیش کئے۔اس مشاعرے کرنے کا مقصد یہ تھا کہ سماج میں جو منشیات اور انٹینشن جیسے الیمینٹ کی طرف نوجوان نسل شامل ہو کر اپنی زندگی برباد کر رہی ہے اس لئے جو محکمہ پولیس نے جو آج مشاعرہ منعقد کیا ہے اس کا مین مقصد کے نوجوان نسل کو ادبی مشاعروںمیں شامل کیا جائے تاکہ آنے والے وقت میں جو ہمارے سماج کے اندر برائیاں پائی جا رہی ہیں ان کا خاتمہ ہو اور ہمارے نوجوان ان برائیوں سے ہٹ کے ادبی مشاعروں اور کھیل کود میں حصہ زیادہ لیں ان سے ذہنی طور پر بھی تندرست رہیں گے اور اپنا زبان کا بھی فروغ ملے گا۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او مینڈھر ظہیر عباس جعفری نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت مشکور ہیں کہ ہمارے اس پروگرام میں وکلائ حضرات سماج کی اہم شخصیت اور نوجوانوں نے بھاری تعداد میں حصہ لے کر کامیاب کرنے میں اپنا ایک اہم رول ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر سماج کے اندر نوجوان نسل کو برے کاموں سے بچانا ہے تو سب ڈویزن مینڈھر کے ہر با شعور کا فرض بنتا ہے کہ اس کے بعد اسی طرح کے پروگرام منعقد کروا کر ونوجوانوں کو ادبی دنیا کے ساتھ جوڑیں تاکہ ہمارے سماج کے اندر منشیات اور دیگر الیمیمنٹ کی لانت جو ہمارے نوجوانوں میں پائی جاتی ہے اس کا جلد خاتمہ ہو کر ہماری نوجوان نسل علمی دنیا میں ترقی کرے یہ تبھی ممکن ہے کہ اس طرح کے مشاعرے کرکے نوجوانوں کو اس طرف راغب کیا جائے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.