سرینگر/26فروری: گریز میں رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفسیر کی آج حرکت قبل بند ہونے سے موت ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں حرکت قبل بند ہونے کے واقعات میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آئے روز کسی نہ کسی جگہ سے دل کے دورہ پڑنے سے اموات کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں تلیل گریز میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر جو کہ تلیل میں تعینات تھا جمعہ کے روز سینے میں درد کی شکایت کے ساتھ ہی بے ہوش ہوا ۔ اس دوران اگرچہ اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ متوفی کی شناخت عبدل سلیم درزی ساکن اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے ۔ بی ڈی او کی اچانک موت پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے دکھ اور افسوسکااظہار کیا ۔ اس دورا ن انہوںنے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ میت کو ان کے ورثاء تک پہنچانے کیلئے فوری طور اقدامات اُٹھائیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.