صفاکدل سرینگر میں آگ کی بھیانک واردات ؛ ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر، لاکھوں کی املاک تباہ

سرینگر/26فروری: شہر خاص کے صفاکدل علاقے میںجمعہ کے روز ایک رہائشی مکان سے آگ اچانک نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہوا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے پائین علاقے میںصفاکدل چوک میں جمعہ کے روز ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناپورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ پر قابولیا تاہم تب تک آگ نے اپنا کام تمام کرلیا ۔ آگ کے نتیجے میں رہائشی مکان میں موجود تمام املاک تباہ ہوئی اور مکین کھلے آمان تلے آگئے ۔ اس دوران آگ لگنے کیوجوہات فوری طور معلوم نہ ہوسکی ۔

Comments are closed.