سرینگر/26فروری: لداخ ایل او سی سے بقیہ فوج کے جلد انخلاء پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس سلسلے میں چینی وزیر خارجہ سے ٹیلفون پر بات کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مشرقی لداخ کے علاقے پینگونگ لیک میں واقع ایکچوول کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر ہندوستانی اور چینی افواج کے انخلا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے چین سے ایل اے سی سے بقیہ فوج کی جلد واپسی پر زور دیا اور کہا کہ سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے بعد ہی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔وزیر خارجہ ایس۔ جئے شنکر نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے 75 منٹ یعنی تقریبا سو اگھنٹے تک ٹیلیفون پر بات چیت میں سرحدی صورتحال کے ساتھ ساتھ ہند چین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ دونوں فریق نے ایل اے سی پر جلد سے جلد معمول کی بحالی پر زور دیا۔ دونوں وزرا نے رابطے میں رہنے اور ہاٹ لائن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گفت و شنید میں ڈاکٹر جئے شنکر نے ستمبر 2020 میں ماسکو میں چینی وزیر خارجہ کے ساتھ میٹنگ کی یاد دلائی جس میں ہندوستان نے یکطرفہ طور پر چینی فریق کے اشتعال انگیز سلوک اور رویہ ان کی یکطرفہ کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی تھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.