شانگس نوگام کی جسمانی طور نا خیز طالبہ دسویں جماعت میں چھا گئی ؛ چاڈرہ میں طالبہ نے امتحانی نتائج دیکھ کر خود سوزی کرنے کی ناکام کوشش کی

سرینگر/26فروری: جنوبی ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک جسمانی طور ناخیز طالبہ نے دسویں جماعت کے امتحان میں اچھے نمبرات حاصل کئے جبکہ وسطی ضلع بزو چاڈرہ میں جمعہ کو ایک 17سالہ لڑکی نے دسویں جماعت میں ناکام ہونے کے بعد خود کشی کی کوشش کی۔ سی این آئی کے مطابق شانگس نوگام اننت ناگ علاقے سے تعلق رکھنے والی جسمانی طور نا خیز طالبہ 17سالہ تابیہ اقبال نے دسویں جماعت میں اچھے نمبرات حاصل کئے ۔ مذکورہ طالبہ نے 500میں سے452نمبرات حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیںہے ، طالبہ ویل چیر کا سہارہ لیکر اپنی پڑھائی جا ری رکھی ہے اور وہ اپنے خوابوں کو تعبیر دینا چاہتی ہے ۔ معذور طالبہ کی کامیابی سے علاقے خاص کر ان کے والدین میںکافی خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی ۔ ادھر چاڈورہ کے بزو علاقے میں ایک دسویں جماعت میں فیل قرار دینے کے بعد طالبہ نے خودسوزی کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ اطلاعات کے مطابق 17سالہ طالبہ نے امتحانی نتائج سننے کے بعد کچھ زہریلی چیز نوش کی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی ۔ گھر والوںنے مذکورہ طالبہ کو نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسکو مزید علاج کیلئے سرینگر ریفر کیا ۔ خیال رہے کہ جمعہ کو دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں لڑکیوں نے سبق حاصل کرکے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Comments are closed.