’’کھیلو انڈیا ‘‘ کھیل سرگرمیوں کا دوسرا مرحلہ ، وزیر اعظم ہند نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا افتتاح

کہا گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے انعقاد سے یہ بات عیاں ہوئی کہ جموں کشمیر تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوںکو چھو رہا ہے

جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ان کھیلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے/ لیفٹنٹ گورنر سنہا

سرینگر/26فروری: شہر آفاق گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے تحت کھیل مقابلوںکے انعقاد سے یہ بات عیاں ہوتی ہے جموں کشمیر تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوںکو چھو رہا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کیا کہ گلمرگ غیر ملکی سیاحوں کیلئے پہلے پسند بنی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کھیلو انڈیا میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی ہمارے ملک کے سفیر ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر آفا ق گلمرگ میں ’’کھیلو انڈیا ‘‘ کے تحت سرمائی کھیل مقابلوںکے دوسرے مرحلے کی جمعہ سے شروعات ہوئی ۔ اس موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے’ کھیلو انڈیا ‘سرمائی کھیلوں کا آن لائن افتتاح کیا۔جبکہ اس موقعہ پر وزیرِ کھیل کیرن رججو اور جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سمیت انتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی موجو تھے۔ افتتاح کرنے کے بعد آن لائن ہی کھیل مقابلوں میں شرکت کرنے والے قریب 800کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ ملک کا ہر شہری ان مقابلوں کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے ۔ اور اس فیسٹول سے ملک میں ایک پیغام یہ جاتا ہے کہ بھارت ایک مضبوط ملک ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں ایک جزبہ ابھار آتا ہے جبکہ ان مقابلوں سے جموں کشمیر کی ٹیموں کو ایک موقعہ فراہم ہوگا کہ وہ سرمائی کھیل مقابلوں کو لئے خود کو مزید تیار کریں۔ انہوںنے کہا کہ گلمرگ میں ان کھیل مقابلوں کا انعقاد ہو رہا ہے جس سے یہ بات عیاںہوتی ہے کہ کشمیر امن کی طرف گامزن ہے اور جموں کشمیر کی بلندیوںکی اونچائی تک پہنچ گیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ملک کے کھلاڑی ان سے بہت سیکھنے کو ملیگا جبکہ اس پروگرام سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو کافی فائدہ ملے گا، مودی نے کہا کہ اسپورٹس صرف وقت گزاری نہیں ہے بلکہ اسپورٹس سے ایمانداری،مظبوطی،دوستی،مقابلہ کرنے سکھاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموںکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ان کھیلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض کو کافی حد تک قابو میں کر لیا گیا ہے۔ میں جموں و کشمیر کے عوام کی طرف سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے۔انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Comments are closed.