تشدداور خون خرابہ کے خاتمہ کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ؛ سرحدوں پر ہند پاک کے مابین تازہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم/ محبوبہ مفتی

سرینگر/25فروری: تشدداور خون خرابہ کے خاتمہ کیلئے ایک مرتبہ پھرمذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہند پاک کے مابین تازہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایک مرتبہ پھر ہند پاک کے مابین بات چیت پر زور دیا ہے ۔ سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے لکھا کہ ہند پاک کے مابین سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کا تازہ فیصلہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہند پاک کشیدگی کے باعث کافی خون خرابہ ہوا ہے اور کہا کہ خون خرابہ اور تشدد کے خاتمہ کیلئے دونوں ممالک کے مابین بات چیت ضروری ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ اب دونوں ممالک اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدر آمد ہو گی جو کہ ایک بڑی پیش رفت ہے اور امید ظاہر ہے کہ اب دونوں اطراف سے سرحدوں پر انسانی جانوں کا مزید زیاں نہ ہو ۔

Comments are closed.