وادی میں مطلع ابرو آلوداوردھوپ چھاوکھیل جاری ؛ شبانہ درجہ حرات میں مسلسل بہتری درج ،25اور26فروری کو کچھ مقامات پر تیز بارش اور برفباری کا امکان

سری نگر: :منگل کے روز پورے دن مطلع ابروآلودرہنے کے بعدبدھ وارکوصبح سے ہی سری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں دھوپ چھائی رہی جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل بہتری آنے کے بعدسردی کی شدت بتدریج گرمم موسم میں تبدیل ہورہی ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پھرایک مرتبہ کہاہے کہ 25اور26فروری کوجموں وکشمیر میں کچھ مقامات پر تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔بدھ کوصبح کے وقت آفتاب پوری چمک دھمک کیساتھ نکلا ،اورپورے دن دھوپ رہنے کے باعث درجہ حرارت میں کافی بہتری پائی گئی۔سری نگرمیں بعددوپہر3بجے درجہ حرارت 17ڈگری سیلشیس تھا تاہم بعدازاں درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقعہ ہوئی ۔دن کے وقت نکلنے والی دھوپ اورسورج کی کرنوں نے گرمی بڑھادی اورصبح عادتاًگرم بنیان اورجیکٹ پہن کرگھروں سے نکلے لوگوں کودن کے وقت گرم کپڑے بارگراں لگے ۔موسم خوشگوار ہونے کے بیچ لالچوک میں واقع پرتاب پارک ،اقبال پارک اوردیگرپارکوں وباغات میں لوگوں کودھوپ سیکتے اورسایے میں بیٹھ کر گھپ شپ کرتے دیکھاگیا۔اسی خوشگوار موسم سے سیاحوں کوبلیووارڈروڑ اورڈل کے کنارے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھاگیا۔دریں محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح جاری ایک بیان میں بتایاگیاکہ منگل اوربدھ کی درمیانی رات سری نگرسمیت بیشتر میدانی اوربالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپرریکارڈکیاگیا۔تاہم محکمہ موسمیات نے پھر جمعہ کے روز جموں و کشمیر اور لداخ میں موسمی دفتر نے پیش گوئی کی ۔متعلقہ محکمہ کے مطابق25اور26فروری کوجموں وکشمیر میں کچھ مقامات پر تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری اور ہلکی تاتیز بارشیں ہونے کی صورت میں سری نگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل میں خلل پڑسکتا ہے ،کیونکہ بارشوں کے بعدبانہال ،رام بن اوردیگرکچھ مقامات پرپھسلن پیداہونے کیساتھ ساتھ نزدیکی پہاڑیوں سے مٹی کے تودے اورچٹانیں گرآنے کاخطرہ بڑھ جائیگا۔

Comments are closed.