شالہ گل اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح تصادم ؛ 2جنگجوجاں بحق آپریشن جاری
گولیوں کی گن گرج سے علاقہ لرزاٹھا ،علاقے میںانٹرنیٹ خدمات معطل
سری نگر 24فروری : جنوبی کشمیر کے سری گفوارہ بجبہاڑہ کے مضافاتی علاقے میں فورسز اوجنگجوئوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی میں 2جنگجوئوں جاں بحق ہوئے ہیںجن کی شناخت فوری طور ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ علاقے میں ممکنہ طور مزید دو چھپے جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی آپریش جاری ہے ۔اس دوران علاقہ گولیوں کی گن گرج سے لرزاٹھا ہے جبکہ میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ علاقے میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کیا ہے۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق فوج کے3RRایس او جی ،90بٹالین سی آر پی ایف نے بدھ کے صبح سویرے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجباڑہ تحصیل کے مضافات علاقے شالہ گل کے ایک پہاڑی کے دامن میں 2سے4جنگجوئوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک مصدقہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی ۔پولیس نے ذرائع نے بتایااطلاع موصول ہونے کے فوراًبعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور تمام راستوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ باغات میں فورسز کی ایک بڑی تعداد میں موجود رکھا گیا ہے تاکہ جنگجوئوں کو فرار ہونے کا موقع ہاتھ نہ لگ جائے ۔اس دوران فورسز نے علاقے کو مکمل طور سیل کرنے کے بعدتلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا اس دوران جب تلاشی پارٹی یہاں کے جنگلاتی علاقے کی طرف تلاشی کی غرض سے آگے بڑ رہی تھی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کر کے یہاں سے فرار ہونے کے کوشش کی ہے ۔اس دوران فورسز نے بھی جواب فائرنگ شروع کی اور انہیں فرار ہونے کا موقع نہیں دیاہے جس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہاہے ۔ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں 2جنگجوئوں جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت اس روپورٹ کو فائل کرنے تک ظاہر نہیں کی گئی ہے ،۔اس قبل کشمیر پولیس کی ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں چار جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم بعد میں اس ٹویٹ کو ڈلیٹ کیا گیا اور خبر کی پولیس نے ضاحت کی ہے کہ صرف2جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ تلاشی آپریشن جاری ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاعسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور آرمی نے علاقہ میں مشترکہ طور پر تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے میں گولیوں کی گن گرج سے لرز اٹھا ہے جبکہ فائرنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہاں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ فورسز کو شبہ ہے کہ علاقے میں جنگجوئوں کی کمین گاہ موجود ہے جس کو تلاش کرنے کے لئے شام دیر گئے تک آپریشن جاری تھا ۔خیال رہے وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے سرینگر میں جنگجوئوں کی جانب سے جموںو کشمیر پولیس کے دو اہلکاروں پر حملے کے بعد وادی میں بڑے پیمانے پت تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس دوران مشہور اور مصروف ترین بازار لاچوک امیرا کدل ،ترال پلوامہ وغیرہ علاقوں ے بازاروں کا1990کی طرز پر محاصرے اور تلاشیاں لی گئی ہیں ۔
Comments are closed.