ڈوڈہ امیں گاڑی گہری کھائی میں جاگری ؛ 28سالہ نوجوان ہلاک ، علاقے میں کہرام

سرینگر/23فروری: ڈوڈہ میں ایک 28سالہ نوجوان موقعے پر ہی اُس وقت ہلاک ہوا جب وہ گاڑی جس کو وہ چلارہا تھا ایک گہری کھائی میں جاگری ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق ڈوڈہ میں منگل کے روز ایک ایکو گاڑی 500گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک 28سالہ نوجوان سجاد احدم ولد محمد حسین وانی ساکن سنوارا بھلیسا موقعے پر ہی ہلاک ہوا ۔ مہلوک نوجوان اپنی نئی گاڑی چلارہا تھا اور اسے سنوارا سے چلی جانا تھا کہ راستے میں وہ گاڑی پر قابو نہیں پاسکا اور گاڑی کھائی میں جاگری ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی ۔

Comments are closed.