وادی کے متعدد علاقوں میں برڈ فلو کے مثبت معاملات سامنے آئے ؛ وڈی پورہ شوپیاں اور حاجن بانڈی پورہ کو متاثرہ زون قراردیا گیا
سرینگر/23فروری: وڈی پورہ شوپیاں میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں دفعہ 144کے تحت پابندیا عائد کرکے علاقے کو الرٹ زون قراردیتے ہوئے طبی عملہ کو علاقے کے لوگوں کی صحت پر نظررکھنے کی ہدایت جاری کی گئیں ۔ادھر حاجن بانڈی پورہ میں بھی اسی طرح مردہ کوئوں سے لئے گئے نمونے کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے متعدد وعلاقوں میں برڈ فلو کے معاملات سامنے آئے ہیں اننت ناگ شوپیاں اور بانڈی پورہ میں پرندوں میں برڈ فلو پایا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے وڈی پورہ نامی علاقے میں برڈ فلو کے متعدد کیس سامنے آنے کے بعد علاقہ میں پابندی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے وڈی پورہ میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ گائوں کے ارد گرد کے ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر قراردیتے ہوئے آس پاس کے دس کلو میٹر کو الرٹ زون قراردیتے ہوئے مقامی لوگوں کی صحت سے متعلق چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لوگوں کی صحت کی نگرانی کریں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع کمشنر شوپیان سچن کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق ضلع بھر سے کووں کے درجنوں نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کی جانچ کرائی گئی ہے جس کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ضلع میںبرڈ فلو کا مرکز تحصیل چھتراگام کا وڈی پورہ گائوںہے یہ حقائق سامنے آنے کے بعد وڈی پورہ کے ارد گرد ایک کلو میٹر علاقے کو انفکشن زدہ قرار دیتے ہوئے اس کے آس پار دس کلو میٹر کا فاصلہ الرٹ زور قرار دیا گیا ہے۔اس علاقے میں مکمل پابندی عائدکی گئی ہے اور چیف انمل ہسبنڈری آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ نمونے حاصل کرنے کا کام کریں۔ چیف میڈیکل آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کی صحت پر قریبی نظر رکھیں جبکہ محکمہ آر اینڈ بی اور وائلڈ لائف کو بتایا گیا ہے کہ وہ مردہ جانوروں کو ٹھکانے لگانے اور علاقے کو سینی ٹائز کرنے کے بارے میں تعاون کریں۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں مقامی طور پر پالے جانے والے مرغ اور پولٹری سے بھی نمونے حاصل کئے جانے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ ادھر برڈ فلو کی تصدیق کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ دریں اثناء حاجی بانڈی پورہ میں H5N8برڈ بلو کے متعدد معاملات سامنے آئے ہیں اس سلسلے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر کورٹ پائین حاجن بانڈیپورہ میں کچھ روز پہلے جو نمونے حاصل کئے گئے تھے وہ مثبت آئے ہیں ۔ اس ضمن میں ضلع کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے علاقے کو متاثرہ قراردیتے ہوئے 10کلو میٹر آس پاس نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اور محکمہ انیمل شیپ ہسبنڈری اور محکمہ فشریز پرندوں سے مزید نمونے حاصل کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔
Comments are closed.