جنوبی کشمیر کے بیشتر دیہات میں محکمہ پی ڈی ڈی کا پرانا شیڈول لوگوں کیلئے درد سر

جلد تبدیلی نہیں لائی گئی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے /مقامی لوگ

سرینگر/22فروری: جنوبی کشمیر کے درجنوں دیہات میں محکمہ بجلی کی من مانیاں عروج پر ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر کے درجنوں دیہات میں بجلی کی سپلائی بدستور متاثر رہنے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقوں میں پرانے ضابطے کے مطابق عوام کو بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ عوام سے بھاری فیس وصول کیا جاتا ہے ۔مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایا بیشتر علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے بچوں کو تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہی ہے جبکہ بقول انکے وہ بچوں کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی صورت میں محکمہ کی من مانی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیںہیں ۔اس دوران انہوں نے محکمہ بجلی کے آفیسران کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر فوری طور پر غیر ضروری بجلی کٹوتی شیڈول کو تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آکر زوردار احتجاج شروع کریں گے جس کیلئے محکمہ بجلی کے عہدیداران زمہ دار ہونگے۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ آئند ہ ماہ سے وہ فیس دینے میں بھی جاری شیڈول کے مطابق فیس کی ادائیگی کا رول شروع کریں گے اور کسی بھی صورت میں محکمہ بجلی کو خاموشی کے ساتھ اضافی فیس ادا کرنے سے باز رہیں گے.۔

Comments are closed.