پی ڈی پی پارٹی کے صدارتی انتخابات ،محبوبہ مفتی ایک مرتبہ صدر منتخب

جموں کشمیر کو جنگ کے اکھاڑ ے میںتبدیل نہیںہونے دیا جائے گا / محبوبہ مفتی

کشمیر ہند پاک کے مابین امن کے پل کے بطور کام کریں گا ، آئی جی پی اپنا کام کریں اور میں اپنا کروں گی

سرینگر/22فروری: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارت کیلئے دوبارہ منتخب کیا گیا۔ اسی دوران ایک مرتبہ پھر مذکراتی عمل شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو جنگ کے اکھاڑ ے میںتبدیل نہیںہونے دیا جائے گا ،جبکہ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئی جی پی کشمیر اپنا کام کر یں اور ہم اپنا کریں گے ۔ سی این آئی کے مطابق پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کی جانب سے سوموار کو پارٹی صدر کے انتخابات منعقد ہوئے جس دوران ایک مرتبہ پھر محبوبہ مفتی کو صدر کے عہد کیلئے منتخب کیا گیا ۔ پی ڈی پی ذرائع کے مطابق آج منعقدہ انتخابات کے دوران محبوبہ کو متفقہ طور پر آنے والے تین برس کیلئے پارٹی کی صدرات سونپی گئی۔محبوبہ کا نام سینئر پارٹی لیڈران غلام نبی لون ہانجورہ اور خورشید عالم نے تجویز کیا۔ذرائع نے کہا کہ کشمیر اور جموں صوبوں کے الیکٹورل کالج ممبران نے محبوبہ کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔انتخابات کے دوران سریندر چودھری جموں صوبے کیلئے ریٹرننگ آفیسر تھے جبکہ ستپال سنگھ نے مشاہد کے فرائض انجام دئے۔پی ڈی پی صدر بننے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ جموں کشمیر کو جنگ کے اکھاڑے میں تبدیل ہونے نہیں دیا جائے گا اور اس بات کی وکالت کی ہے کہ جموںکشمیر کے مسئلہ پر ہند پاک کو مذاکراتی عمل شروع کر دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے اور تمام مسائل کا حل مذاکرات میںہی مضمر ہے ۔ اسی دوران آئی جی پی کشمیر کے حالیہ بیان کے بارے میںپوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ آئی جی پی کشمیر اپنی ڈیوٹی انجام دیں اور میں اپنا کام کروں گی ۔ انہوںنے کہا کہ میں اپنا کام جاری رکھوں گی او ر اگر اس کیلئے مجھے پولیس گرفتار بھی کرنا چاہتی ہے ۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں آئی جی پی کشمیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کچھ سیاست دان ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں جس کیلئے پولیس ان کیخلاف ڈوئیزر تیار کرنے میںکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیںکر یگی ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے اپنے والد کا مشن آگے بڑھنا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ جموں کشمیر کے عوام کے مشکلات کا حل ہوں۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ میں باپ کو بیٹے کی نعش فراہم نہیں کی گئی ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میںجموںکشمیر کو جنگ کے اکھاڑے میں تبدیل نہیںہونے دوں گی اور کشمیر ہندپاک کے درمیان امن کے پل کے بطور سامنے آنا چاہئے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر مذاکرت کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میںہی مضمر ہے ۔

Comments are closed.