منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میںتیزی ؛ منشیات فروش سمیت دو افراد پی ایس کے تحت گرفتار
سرینگر/21فروری: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری و ساری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے غیر قانونی طور پر شراب لے جانے والے ایک شخص اور گاندربل پولیس نے ایک منشیات فروش کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا۔سی این آئی کے مطابق تھانہ پولیس ڈنگوچہ سوپور پولیس نے ناکہ چیکنگ کے ایک گاڑی زیرنمبرJK05D-0236 کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی متذکورہ گاڑی سے غیر قانونی طور پر شراب لے جانے والے شخص کو گرفتارکر لیاگیا ہے اور اس کی شناخت طارق احمد خان کے طور پر ہوئی ہے ۔ تھانہ پولیس ڈنگی وچھہ نے اس سلسلے میں کیس زیرایف آئی آرنمبر28/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے ملزم کو گرفتاراور گاڑی کو ضبط کرکے تھانہ منتقل کیاگیا ۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی جانب سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی کی کافی سرہانہ کی ہے۔اسی دوران گاندربل پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ۔منشیات کی وباہ نے سماج کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے تمام طرح کی سماجی برائیوں کے خلاف گاندربل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع کے تمام منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی سخت کردی اور ایک منشیات فروش جس کی شناخت شمس الدین لون عرف صاحبہ ولد مہراج الدین لون ساکن دودرہامہ گاندربل جسکے خلاف تھانہ پولیس گاندربل میں کیس زیر ایف آئی آر نمبرات99/2013,202/2013 and 126/2018 درج تھے مذکورہ منشیات فروش کے خلاف متعلقہ حکام کی طرف سے سیکشن ملنے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیاگیا۔
Comments are closed.