سرینگر/21فروری: شوپیاں میںلوگوںپر حملے کرنے والے تیندوے کو پکڑنے پہنچی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم پر تیندوے نے حملہ کرکے ان میں سے متعدد اہلکاروں کو زخمی کیا جن میں سے کئی ایک شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے سکندر نامی علاقے میں اتوار کی صبح تندوے نمودار ہوا جس نے لوگوں پر حملے کرکے کئی افراد کو زخمی کردیا ۔اس دوران جب تیندوے کی خبر جب محکمہ وائلڈ لائف کو دی گئی تو فوری طور پر ایک ٹیم تیندوے کو پکڑنے کیلئے علاقہ میں پہنچ گئی اس دوران تندوے کو پکڑنے کی کوشش کے دوران تیندوے نے متعدد ملازمین پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا جن میں سے متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.