آنچار صورہ کا علاقہ گزشتہ ایک برس سے پینے کے صاف پانی سے محروم

علاقہ کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں ، اعلیٰ حکام سے اپیل

سرینگر/21فروری: آنچارصورہ سرینگر میںلوگ گزشتہ ایک برس سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میںلوگ پانی کی ایک ایک بوند کے ترس رہے ہیں جبکہ متعلقہ افسران پانی کی فراہمی میں غیر سنجیدگی کامظاہرہ کرکے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقہ آنچار صورہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور متعلقہ افسران سے بار بار التجاء کرنے کے باوجود بھی وہ علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ ایک برس سے علاقہ پانی سے محروم ہے اور جب متعلقہ عملہ سے پانی کی عدم فراہمی کے متعلق پوچھا جاتا ہے تو وہ ایک برس سے ایک ہی بات کہتے ہیںکہ گاندربل کے جس کنال سے پانی سپلائی ہوتا ہے اس کی مرمت کا کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے پانی بند ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں علاقہ پانی کے ایک بوند بوند کو ترس رہا ہے اور اکثر لوگ دوسری جگہوں سے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں اس کے ساتھ ساتھ کئی لوگ ٹیوب ووہل کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جو لوگوں کی بیماریوں کا سبب بن جاتا ہے ۔ لوگوںنے اس سلسلے میں محکمہ جل شکتی کے کمشنر اور ڈویژنل کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں رول اداکریں۔

Comments are closed.