سرینگر/21فروری: جموں بس اسٹینڈ میں 14فروری کو بر آمد ہوئے آئی ای دی دھماکے میں پولیس نے عسکری تنظیم البدر سے وابستہ بالائے زمین کارکن کر گرفتار کر لیا ہے ۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے پہلگام جنگلات میں جنگجوئوںکی کمین کو تباہ کرکے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموںکشمیر پولیس نے جموں بس اسٹینڈ میں آئی ای ڈی معاملے میں البدر تنظیم سے وابستہ معاون کارکن کر گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ سے جنگجوئوں کے معاون کارکن راہ حسین بٹ ولد عبد الرشید بٹ ساکنہ بٹہ باغ نہامہ پلوامہ کو پولیس نے جموں میں 14فروری کو سہل احمد نامی نوجوان سے بر آمد شدہ آئی ای ڈی مواد کیس کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راہ حسین عسکری تنظیم البدر کے کیلئے بالائے زمین کارکن کے بطور کام کر رہا تھا اور انہوں نے جموںمیں آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بند کر دی تھی ۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے ایک خصوصی کارورائی کے دوران پہلگام کے جنگلات میں جنگجوئوں کی کمین گاہ کو تباہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ھمل حمل پہلگام کے جنگلات میں جنگجوئوںکی کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے وہاں تلاشی کارورائی عمل میںلائی جس دوران کمین گاہ کو تباہ کیا گیا اور وہاں سے تین AK-56رائفلیں ، دو چینی ساخت کے پستول ، دو چینی گرینیڈ ، ایک ٹلسکوپ ، چھ اے کے میگزین اور دیگر ساز و سامان بر آمد کر لیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس معاملے میںمزید پوچھ تاچھ جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.