سرینگر/20فروری: سرحدی ضلع کپوارہ کے درجنوں علاقے جن میں سے مقامی شاہولی درگمولہ ، اندرہامہ ، اندرہامہ بالا ، مقام شاہ ولی آستان محلہ وٹرخنی، شیڈی پورہ ،آوورہ، پیر محلہ آوورہ، شامل ہے میں محکمہ پی ڈی ڈی کی طرف سے اضافی کٹوتی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے درجنوں علاقے جن میں سے مقامی شاہولی درگمولہ ، اندرہامہ ، اندرہامہ بالا ، مقام شاہ ولی آستان محلہ وٹرخنی، شیڈی پورہ ،آوورہ، پیر محلہ آوورہ، شامل ہے میں محکمہ پی ڈی ڈی کی طرف سے اضافی کٹوتی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ ان علاقوں کے مقامی لوگوں کے مطابق ہر روز بجلی کی سپلائی میں اضافی کٹوتی شیڈول کی وجہ سے عوام کو کافی دشوار کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ مقامی لوگوں نے محکمہ PDDکے رسیونگ اسٹیشن کے ملازم پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ رسیونگ اسٹیشن میں تعینات ملازمین کو عوام کو اضافی کٹوتی شیڈول لایچ کرکے پریشان کر رہے۔ جبکہ ہر روز شیڈول کے مطابق 8آٹھ بجے برقی رو چالو کرانی ہے تاہم رسیونگ اسٹیشن کے ملازمین اپنی باری کے روز بھی 8بجکر 15 پر بجلی کی سپلائی صرف دس منٹ کیلئے ہی بحال کرتے ہیں۔ اور عوام کو جان بوجھ کر پریشان کررہے۔ جسکی وجہ سے عوام میں شدید ناراضگی پاء جاتی ہے۔ اسی طرح وادی لولاب کے خمریال سے آئے ہوئے ایک وفودنے نمائندے کو بتایا کہ اگر چہ علاقہ میں ایک رسیونگ اسٹیشن تو ہے لیکن چراغ تلے اندھیرے کی مانند کیونکہ یہ بجلی کا حال بے بحال ہے۔ محکمہ کے اعلیٰ عہداران سے فوری نوٹس لینے کی مانگ کرتے ہوئے بتایا کیہ رسیونگہ اسٹیشن میں ملازمین کو اگر فوری طور قوائد و ضوابط کا پابند نہیں بنایا گیا تو وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔ جسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ پی ڈی ڈی پر عائد ہوگی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.