سرینگر/17فروری: مودی سرکار چینی کمپنیوں کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کی کچھ تجاویز پر غور کررہی ہے اور انہیں جلد ہی منظوری بھی ملنے والی ہے ۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی حکومت کچھ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ہندوستان اگلے چند ہفتوں میں چین سے سرمایہ کاری کی کچھ تجاویز کو منظوری ملنے والی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور چین کے مابین معاہدے کے بعد ،پیپلز لبریشن آرمی (PLA)نے مشرقی لداخ میں پینگونگ جھیل کے شمالی کنارے پر فنگر 4 کے علاقے کو تیزی سے خالی کر نے میں مصروف ہے۔ ہند۔ چین سرحد سے چینی فوج کے واپس لوٹنے کے فیصلے کے بعد ہند۔ چین کے درمیان کشیدگی کم ہوتی نظر آرہی ہے۔ ایسے میں یہ خبر یں آرہی ہے کہ ہندوستان میں مودی سرکار ، چینی کمپنیوں کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (FDI) کی کچھ تجاویز پر غور کررہی ہے اور انہیں جلدہی منظور ی بھی مل سکتی ہے۔ سرکاری ذرائع سے ملی جانکاری میں بتایاگیاہے کہ مرکزی حکومت کے کچھ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ہندوستان اگلے چند ہفتوں میں چین سے سرمایہ کاری کی کچھ تجاویز کو منظور ی دے سکتاہے۔ہندوستان میں ، اپریل 2020 سے ، پڑوسی ممالک کی کمپنیوں کے لئے حکومت کی منظوری کے بعد ہی کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا لزوم ہے۔ اس فیصلے کے مطابق ، ہندوستان میں کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے چین کی ایف ڈی آئی تجاویز کو پہلے حکومت کی منظوری حاصل کرنی ہوگی۔ اس وقت چین سے تقریباً 12ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز کو حکومت کی منظوری کا انتظار ہے۔ دسمبر 2020 میں ایک خبر میں ، نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کو اپریل سے چین کی طرف سے تقریباً 12ہزار کروڑ روپے کی 120 سے زیادہ ایف ڈی آئی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ یہ تجاویز پرانی سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق ہی ہیں۔ملک کے بڑے اسٹارٹ اپ میں چینی سرمایہ کار ی کی گئی ہے۔ان کمپنیوں کو مزید تازہ فنڈز کے کا انتظار ہے لیکن حکومت کی منظوری کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ حکام کے مطابق بجلی ، ٹیلی کام ، الیکٹرانکس اور فینانس کے شعبوں میں سرمایہ کاری تجاویز کو حکومت کا منظوری کا انتظار ہے۔ چین نے بھی اس معاملے کو ورلڈ ٹریڈ ارگنائزیشن یعنی ڈبلیو ٹی او(WTO) سے رجوع کیاہے۔یاد رہے کہ مشرقی لداخ میں چین اور ہندوستان کے مابین تعطل کے بعد ، مرکز کی مودی حکومت نے اپریل 2020 میں یہ فیصلہ لیا تھا کہ کورونا کی وبا ء کے دوران چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر پابندی لگادی تھی۔ اپریل میں ، ڈی پی آئی آئی ٹی نے کہا تھا کہ ہندوستان سے متصل کسی بھی ملک کی کمپنی یا فرد کو ہندوستان میں کسی بھی علاقے میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے حکومت سے منظوری لینا ہو گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.