جموں کشمیر میں عوامی وفود آتے جاتے رہیں گے لیکن صورتحال تبدیلی نہیںہوئی / محبوبہ مفتی

مقامی سیاسی لیڈران گھروں میںہی نظر بند ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

سرینگر/17فروری: غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے جموں کشمیر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وفود آتے جاتے رہیں گے لیکن جموں کشمیر کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی قصبہ ہندواڑہ میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کے بعد پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے میڈیا نمائندوں کے سوالوںکے جواب میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جموںکشمیر کی زمینی صورتحال ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی گیشن آتے جاتے رہیں گے لیکن جو جموں کشمیر کے حالات ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لیڈروں کا کچھ حال ایسا ہی ہے جبکہ بیشتر لیڈرا ن کو گھروںمیںہی نظر بند کرکے رکھا گیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ آج تک کئی سارے وفود آئے تاہم جموں کی حالت جوں کی توں ہے اور اس میںکوئی بدلائو نہیں آیا ۔ اس موقعہ پر پارٹی کارکنان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے تمام مطالبات و مسائل جو ہونگے ان کو حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور ورکران کے جو بھی معاملات ہونگے ان کو ترجیحی بنیادوںپر حل کیا جائے گا ۔

Comments are closed.