بانہال بارہمولہ ریل سروس 22فروری سے جزوی طور بحال ہوگی

کشمیر ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تیاریاں مکمل

سرینگر/17فروری: 22فروری سے کشمیر ریل سروس کو جزوی طور پر بحال کیا جارہا ہے ۔ کووڈ 19کے نتیجے میں قریب دس ماہ تک معطل رہنے کے بعد ریل خدمات بحال کی جارہی ہے ۔اس بات کی ناتھ ریل برائے کشمیر کے منیجنگ ڈاریکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق قریب دس ماہ تک معطل رہنے کے بعد بانہال بارہمولہ ریل خدمات 22فروری سے بحال کی جارہی ہے کشمیر ریل سروس تمام روٹوں پر دوبارہ ریل عارضی طور پر چلائی جارہی ہے ریلوے سروس کشمیر جو کہ گزشتہ 10ماہ سے مسلسل بند ہے کو دوبارہ چالو کیا جارہا ہے اور ریلوے حکام کے مطابق 22فروری سے ریل خدمات بحال کی جائے گی ۔کشمیر ریل حکام نے بتایا ہے کہ شمالی ریلوے کی جانب سے اس سلسلے میں منظوری مل گئی ہے ۔35ریل گاڑیوں کو شمالی ریلوے فیروز پور ڈویژن کیلئے منظور کی گئی ہے جن میں سے بانہال بارہمولہ ریل سروس بھی شامل ہے جبکہ 35میں سے صرف ایک ریل کشمیر کیلئے منظور کی گئی ہے جو کشمیر کے مختلف ریل ٹریکوں پر دوڑے گی ۔ حکام نے بتایا کہ کشمیر میں دن میں صرف دو مرتبہ ریل چلے گی جو کہ بانہال ، قاضی گنڈ۔ سرینگر بڈگام اور بارہمولہ کے روٹے پر چلے گی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 25فروری کے بعد ریل خدمات بحال کی جارہی ہے ۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پنڈورنگ کے پول کی جانب سے مرکزی ریلوے حکام کو اس سلسلے میں ایک خط بھیجا گیا تھا جس میںکہا گیا تھا کہ کشمیر میں ریل خدمات بحال کی جائے اس کے علاہ یہ بھی خط میں کہا گیا تھا کہ آنے والے دنوں میں ریل چلانے میں اضافہ کیاجائے ۔ اس ضمن میںجب چیف ایئریا منیجر شمالی ریلوے کشمیر ثاقب یوسف سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ریل دوبارہ چلانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریل خدمات کی بحالی کے دوران کووڈ19کی ہدایت پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ بانہال بارہمولہ 137طویل ریل ٹریک پر 15بوگی ریل چلے گی جو قریب ایک وقت میں 30ہزار مسافروں کو اُٹھائے گی۔ یاد رہے کہ کشمیر ریل خدمات گزشتہ 10روز سے مسلسل بند ہے جبکہ اس سے پہلے 2019اگست کے بعد سے قریب ایک یا دو ماہ ہی ریل چالو رہنے کے بعد مارچ 2020میںپھر سے اس کو بند کردیا گیا جو ہنوز بند ہی ہے ۔ ریل سروس بند رہنے کے نتیجے میںبارہمولہ، سرینگر، بانہال کے درمیان آنے جانے والے مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامناکرنا پڑرہاہے کیوںکہ جگہ جگہ ٹریفک جام کی وجہ سے وہ وقت پر اپنے مقامات پر نہیں پہنچ پاتے تھے تاہم ریل کے ذریعے ایک تو پیسہ کی بچت ہوتی دوسرا وقت بچ جاتا ہے ۔

Comments are closed.