سرینگر /15فروری : ہندوارہ میں سوموار کے روز تیندوے نے میاں بیوی پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ہے جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں لوگ اپنے گھروں سے باہر آنے میں ڈر محسوس کرررہے ہیں ۔ ادھر شہر سرینگر کے بمنہ علاقے میں سوموار کے روز ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ ہندوارہ کے وڈر بالا زچلڈارہ راجوار علاقے میں سوموارکو اُس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب تیندوا اچانک نمودار ہوا اور میاں بیوی پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا جن کی شناخت عبدالرشید میر اور راجہ بیگم کے بطور ہوئی ہے ۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر محسوس کررہے ہیں ۔ ادھر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی ہے جو تیندوے کو پکڑنے کیلئے کام پر لگ گئے ہیں اور کئی جگہوں پر پھندے بھی لگائے گئے ہیں ۔ دریںاثناء بمنہ سرینگر میں سوموار کو ایک شخص کی نعش برآمد کی گئی ہے جس کی شناخت منظور احمد شیخ ولد غلام نبی ساکن ایس آر گنج سرینگر جس کی عمر قریب 48برس بتائی جاتی ہے ۔ مذکورہ شخص کی لاش ڈل کالونی بمنہ میں پائی گئی ۔ اس سلسلے میں پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.