کوکر ناگ میں دم گھنٹے سے جواں سال خاتون اپنے کمسن بیٹے سمیت لقمہ اجل

قاضی گنڈ میں بجلی لائن کی زد میں آکر چوتھی جماعت کا طالب علم از جاں ، دونوں علاقوں میںکہرام

سرینگر/13فروری: جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ مضافا ت میں مبینہ طور پر دم گھنٹے کی وجہ سے جواں سال خاتون اپنے کمسن بیٹے سمیت لقمہ اجل بن گئی جبکہ قاضی گنڈ میں کوچنگ سنیٹر میں بجلی کی ترسیلی لائن چھو جانے کے نتیجے میں چوتھے جماعت کے طالب علم کی موت واقع ہوئی ۔ دونوں المناک واقعات کے بعد مہلوکین کے آبائی علاقوں میں صف ماتم بچھ گئیں۔ سی این آئی کے مطابق کوکر ناگ کے صوف شالی علاقے میں سنیچروار کی اعلیٰ صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب ماں بیٹے کو گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔ نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 23سالہ عشرت جان زوجہ شبیر احمد نہر اور اس کے دو سالہ بیٹے مصعب کو سنیچروار کی اعلیٰ صبح گھروں میں بے ہوشی کی حالت میںپایا گیا جس کے بعد دونوں کو اگرچہ نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو وہاںمردہ قرارد یا ۔ نمائندے کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ماں بیٹے کی موت مبینہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے سے متعلق تحقیقات جاری ہے اور ابھی کچھ کہنا قابل از وقت ہوگا ۔ ادھر ماں بیٹے کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم و اندو کی لہر دوڑ گئی جبکہ لوگوںکی کثیر تعداد نے مہلوکین کے گھر پہنچ کر وہاں غم زدہ خاندا ن کی ڈھارس بندھائی ۔ ادھر قاضی گنڈ کے چوگام علاقے میں ایک المناک واقعہ میں چوتھے جماعت کے طالب علم کی موت ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق ساحل احمد میر ولد محمد امین ساکنہ خار گنڈ قاضی گنڈ کوچنگ سنیٹر کی عمارت میںموجود تھا جس دوران وہ بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کی زد میںآیا اور موقعہ پر ہی بے ہوش گر پڑا ۔ نمائندے کے مطابق اگرچہ مذکورہ طالب علم کو ایمرجنسی اسپتا ل قاضی گنڈ علاج کیلئے پہنچا یا گیا تاہم وہ راستے میںہی دم توڑ بیٹھا تھا ۔ پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ادھر جونہی چوتھے جماعت کے طالب علم کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت کی خبر تو ان کے والدین پر قیامت صغری بپا ہوئی ۔

Comments are closed.