وادی کے تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم مارچ سے بحال ہونگی / ناظم تعلیمات
اسکول کھلنے سے پانچ روز پہلے تمام اسکولوں میں صفائی اور سنٹائز یشن مہم ہوگی
سرینگر/12فروری: تمام قیاس آرائیوںکو ختم کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے واضح کر دیا کہ کشمیر صوبے میںتمام تعلیمی اداروںمیں یکم مارچ سے درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال ہو گا ۔ سی این آئی کے مطابق کوویڈ لاک ڈائون کے باعث وادی کشمیر کے تمام اسکولوں میں یکم مارچ کو آٹھ ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونگی ۔ ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک نے کہا کہ وادی کشمیر کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوںمیںیکم مارچ سے دوبارہ درس و تدرس کا عمل بحال ہو گا اور اس معاملے میںکسی بھی شک کی کوئی گنجائش نہیںہے ۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے پیش نظر لاک ڈائون کے باعث آٹھ ماہ بعد کشمیر میں یکم مارچ سے اسکول دوبارہ کھلیں گے ۔ ناظم تعلیم نے کہا کہ اسکول کھلنے سے پانچ روز پہلے تمام اسکولوں میں صفائی اور سنٹائز یشن مہم عمل میںلائی جائے گی جبکہ محکمہ اسکولی تعلیم نے پہلے ہی اسکول سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکولوں میں مکمل صفائی اور سنٹایزیشن کے عمل کو یقینی بنائیں ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے پیش نظر جموں کشمیر میںمکمل لاک ڈائون کے چلتے اسکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاںبند رہی جبکہ بعد میںماہ دسمبر میں اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ۔
Comments are closed.