سرینگر جموں شاہراہ پر حادثات کا روکتھام ؛ رمکی کی جانب سے اونتی پورہ میں روڈ سیفٹی پروگرام منعقد
سرینگر/12فروری: سرینگر جموں شاہراہ پر حادثات کی شرح کو کم کرنے کے مقصد سے رمکی انفراسٹرکچر لمیٹڈ نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا۔سی این آئی نمائندے کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ اس تقریب میں 40 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا ہے، جنھیں روڈ سیفٹی کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک روڈ ریس کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے نوجوانوں کو انعامات دیئے گئے۔ پروگرام میں معروف فنکار الطاف نورپوری مہمان خصوصی کے بطور موجود تھے، جبکہ ایس ڈی پی او اوانتی پورہ اعجاز چودھری (کے پی ایس) مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اونتی پورہ، جی ایم راتھر نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مہمانوں نے پروگرام میں موجود لوگوں کو گاڑی چلاتے وقت زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ سڑک پر حادثات کو کم کرنے کے لئے بے حد ضروری ہے ۔
Comments are closed.