آئی جی پی کشمیر کی صدارت میںمیٹنگ ، سیکورٹی صورتحال کا لیا گیا جائیزہ
ملک اور سماج دشمن عناصر کو موجودہ امن پسند ماحول کو خراب کرنے کا موقع نہ ملے
مقامی عسکریت پسندوں کو کو ہتھیار ڈالنے کے لئے تمام ترمواقعے فراہم کریں/ وجے کمار کی افیسران کو ہدایت
سرینگر/12فروری: انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجئے کمار نے پی سی آر کشمیر میں سیکورٹی کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ، میٹنگ میں پولیس اور سی اے پی ایف کے اعلی افسران نے شر کت کی ۔جس دوران وادی کشمیر میںمجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس کنٹرول روم کشمیر میں آئی جی پی کشمیر وجئے کمار کی صدارت میں وادی کی سیکورٹی صورت حال و امن آمان کے بارے میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میںآئی جی سی آر پی ایف سرینگر ِمس چارو سنہا (آئی پی ایس )، آئی جی سی آر پی ایف کشمیر اوپس سیکٹر شری دیپک رتن(آئی پی ایس) ، ڈی آئی جی سنٹر ل کشمیر ، ڈی آئی جی بی ایس ایف ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ساؤتھ سرینگر ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف نارتھ سرینگر ، ڈی آئی جی ایس ایس بی اسپیشل اوپس ، ایس ایس پی سرینگر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میںویڈیو کانفرنس کے ذر یعے پر ڈی آئی جنوبی کشمیر ، ڈی آئی جی شمالی کشمیر، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اونتی پورہ ، اننت ناگ ، بارہمولہ اور کشمیر زون کے تمام ضلعی ایس ایس پیز نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ میں موجود آفسران نے آئی جی پی کشمیر کو وادی میں پرامن ماحول اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ان کے اختیار کردہ مختلف حفاظتی اقدامات اور زمینی سطح پر درپیش چیلنجوں کے مقابلہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی جی پی کشمیر کو موسم سرماء کے آمد پر سیکورٹی وحفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔افسران سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر سے وادی میں عسکریت کے خلاف کارروائیوں کے علاوہ امن و امان کی بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے افسران پر زمینی سطح پر مختلف سیکورٹی اداروں کے مابین بہتر تال میل اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی گرڈ کو مستحکم کریں اور وادی میں امن کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پی کشمیر نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے افسران پر زور دیا کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کریںاور لوگوں کی جان و مال کا خاص خیال رکھیں۔ سیاحتی سیزن کے پیش نظر سیکورٹی کے سلسلے میں چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ حالات کو پوری احتیاط کے ساتھ نپٹائیں تاکہ ملک اور سماج دشمن عناصر کو موجودہ امن پسند ماحول کو خراب کرنے کا موقع نہ ملے۔آئی جی پی کشمیر نے پرامن ماحول کو خراب کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے۔انہوں نے تمام اضلاع ایس ایس پی کو بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عسکریت کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کریں اور مقامی عسکریت پسندوں کو کو ہتھیار ڈالنے کے لئے تمام ترمواقعے فراہم کریں۔
Comments are closed.