سرینگر/12فروری/سی این آئی// ہندوستان اور چین کے مابین قریب دس ماہ تک چلی رہنے والی سرحدی کشیدگی اب ختم ہورہی ہے اور صرف دو دنوں میں چین نے لداخ کے پنگون جھیل سے 220کے قریب ٹینکوں کو ہٹایا ہے تاہم ابھی بھی وہاں چین کی 350ٹینکیں موجود ہیں ۔ا دھر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک اے سی پر مشرقی لداخ میں ابھی بھی چینی فوج تعینات ہیں جو لگاتار گشت کررہی ہیں تاہم اس معاملے کو بھی چین کے ساتھ مستقبل قریب میں حل کیا جائے گا۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی قریب دس ماہ بعد ختم ہورہی ہے اور ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی افواج پیچھے ہٹ رہی ہیں ۔ اس دوران میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ لداخ میں پنگون جھیل سے چین نے اپنی 220کے قریب ٹینکوں کو صرف دو دنوں میں ہٹایا ہے جبکہ ابھی بھی وہاں پر 350کے قریب ٹینکیں موجود ہیں جن کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹایاجائے گا۔ یاد رہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں جانکاری دی تھی کہ چین کے ساتھ پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر فوج کو پیچھے ہٹانے کا سمجھوتہ ہوگیا ہے اور ہندوستان نے اس بات چیت میں کچھ بھی نہیں کھویا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پینگونگ جھیل علاقہ میں چین کے ساتھ افواج کے پیچھے ہٹنے کا جو سمجھوتہ ہوا ہے ، اس کے مطابق فریقین اگلی تعینانی مرحلہ وار ، مربوط اور مصدقہ طریقہ سے ہٹائیں گے۔سرحد پر نو مہینے تک کشیدگی جاری رہنے کے بعد یہ کامیابی ملی ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں دئے بیان میں وزیر دفاع نے حالانکہ بتایا کہ ابھی بھی مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر تعیناتی اور گشت کے بارے میں کچھ زیر التوا معاملات باقی ہیں ، جنہیں مستقبل میں گفتگو کے درمیان رکھا جائے گا۔اس درمیان ہندوستانی بری فوج کے ذریعہ شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے سے چین کی فوج کے تین ٹینکوں کو پیچھے ہٹتے ہوئے اور ہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ ایک ٹینک کو پیچھا ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں فریقین کے درمیان ہوئی میٹنگ کی مختصر فوٹیج بھی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹینکوں اور دیگر بختربند فوجی ساز و سامان کو ٹکراو والے مقامات سے ہٹانے کا عمل پورا ہونے کے قریب ہے۔ جبکہ جھیل کے شمالی کنارے سے افواج کو پیچھے ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے ۔یاد رہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین گزشتہ برس اُس وقت سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا جب ماہ اپریل مئی میں بھارتی فو ج نے چینی فوج کو پنگون لیک اور مشرقی لداخ میں قبل از وقت مورچہ زن پایاتھا اس کے بعد 22جون 2020کو چینی فوج اور بھارتی فوج کے مابین ہاتھ آپائی میں قریب 20فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ چین کے بھی متعدد فوجی اس جھڑپ میں مارے گئے تھے تب سے دونوںممالک کے درمیان قریب ایک درجن بار فوجی انخلاء کے بارے میں فوجی سطح پر بات چیت ہوئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.