ہزاروں فوجیوں کو ایک ساتھ ہٹانے پراتفاق ؛ پہلے مرحلے میں بھاری توپیں اور میزائل لانچرز ہٹائے جائیں گے :چین
سری نگر:۱۱،فروری: بھارت اورچین کے درمیان مشرقی لداخ میں واقع’ پینگونگ سو جھیل ‘کے شمالی اور جنوبی کناروں پر تعینات ہزاروں فوجیوں کومرحلہ واربنیادوںپر ہٹانے کااتفاق ہوگیا۔چین اور انڈیا کی افواج نے لداخ کی پینگونگ سو جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر تعینات ہزاروں فوجیوں کو دونوں جانب ایک ساتھ پیچھے ہٹانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چین کی وزارت دفاع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں جانب سے فوجوں کو پیچھے ہٹانے کا عمل شروع کر دیاگیا ہے۔چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی کمانڈروں کی نویں دور کی بات چیت میں جو اتفاق ہوا تھا، اسی کے مطابق بدھ سے فرنٹ لائن سے فوجیوں کو ایک ساتھ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ فوجیوں کو تین سے چار دن کے بعد ہی پیچھے ہٹایا جا سکے گا اور اس عمل کےلئے ایک ہفتے سے10 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔خبروں کے مطابق فوجوں کو پیچھے ہٹانے کا عمل مرحلے وار ہوگا۔ پہلے مرحلے میں بھاری توپیں ٹینک اور میزائل لانچرز وغیرہ محاذ سے ہٹائے جائیں گے جبکہ جو فوجی آگے کے محاذوں پر تعنیات ہیں وہ بدستور اپنی پوزیشن پر تعینات رہیں گے اور وہ بعد کے مرحلوں میں پیچھے ہٹیں گے۔چین کے اخبار گلوبل ٹائمز نے ایک تجزیہ کار کیان فینگ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس قدم سے سرحد پر کشیدکی کم کرنے میں مدد ملے گی اور خطے میں جلد سے جلد امن واستحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔کیان نے لکھا ہے کہ پینگونگ سو جھیل کے شمالی کنارے پر طویل عرصے سے تعطل برقرار رہا ہے کیونکہ انڈیا اس خطے کے بارے میں یہ کوشش کر رہا تھا کہ چین اس کے موقف کو تسلیم کر لے۔ یہی وجہ تھی کہ حال میں ہونے والے مزاکرات میں پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’امید ہے کہ انڈیا دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پوری طرح عمل کرے گا تاکہ فوجوں کو پیچھے ہٹانے کا عمل خوش اسلوبی سے شروع ہو سکے۔‘چین کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ فوجی کمانڈر سطح کے مذاکرات کے نویں دور کے دوران اتفاق رائے کے مطابق پینگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی ساحلوں پر چینی اور بھارتی سرحدی فوج نے بدھ کے روز سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے۔چین کے دفاعی ترجمان نے بیجنگ میں بیان دیا کہ مشرقی لداخ میں پینگونگ جھیل کے جنوب اور شمالی کنارے پر چینی اور بھارتی فوج نے بدھ سے پیچھے ہونا شروع کردیا ہے۔ووکیان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ چین اور بھارت کے مابین کمانڈر سطح کے مذاکرات کے نویں دور کے دوران اتفاق رائے کے مطابق چینی اور بھارتی مسلح افواج کے فرنٹ لائن یونٹوں نے10 فروری سے پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے سے منظم طور پر پیچھے ہونا شروع کر دیا ہے۔
Comments are closed.