جانباز پورہ بارہمولہ میں غم واندوہ کی لہر؛ نوجوان دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

بارہمولہ:۱۱،فروری:: شمالی قصبہ بارہمولہ کے مضافاتی علاقہ جانباز پورہ میںایک دلخراش واقعے میںایک نوجوان اچانک دل کاشدیددورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ قصبہ بارہمولہ کے مضافاتی علاقہ جانباز پورہ میں اسوقت غم واندہ کی لہردوڑ گئی ،جب یہاں دوران شب ایک نوجوان حرکت قلب بندہوجانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔جانبازہ پورہ کے ایک معززشہری اورمعروف میوہ بیوپاری عبدالقیوم میر کے جواں سال بیٹے طاہر احمدمیر کوگھر میں اچانک دل کاشدیددورہ پڑگیا۔مذکورہ نوجوان کونیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا لیکن ڈاکٹروںنے جواں سال طاہر قیوم میر کومردہ قرار دے دیا۔اس المناک واقعے سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ،اوربڑی تعدادمیں لوگ عبدالقیوم میر کے گھر جمع ہوئے ۔جواں سال طاہر قیوم میر کی نمازجنازہ جمعرات کوبعددوپہرمقامی عیدگاہ میں اداکی گئی ،جس میں سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی ،جسکے بعدنوجوان کی میت آبائی مقبرہ میں سپردخاک کی گئی ۔

Comments are closed.