پلوامہ او ر گاندبل میں ڈی ڈی سی چیر پرسنوں اور نائب چیر پرسنوں کے عہدوں کیلئے انتخابات ؛ پی اے جی ڈی کی ٹکٹ پر انتخابات لڑنے والے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے امید واروں نے قبضہ جما لیا
سرینگر/10فروری: جنوبی ضلع پلوامہ او ر وسطی ضلع گاندبل میں ضلع ترقیاتی کونسل چیر پرسنوں اور نائب چیر پرسنوں کے عہدوں پر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے امید واروں نے قبضہ جما لیا ۔ سی این آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) پلوامہ کے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کا انتخاب بدھ کے روز عمل میں آیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کی سیٹوں پر پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) نے جیت درج کی ہے۔ضلع پلوامہ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح 14 ڈی ڈی سی نشستیں ہیں۔ تاہم پی اے جی ڈی کے امیدوار وحید الرحمان پرہ کے زیر حراست ہونے کی وجہ سے ان انتخابات میں 13 ارکان نے شرکت کی۔جن میں سے پی اے جی ڈی نے چیئرپرسن انتخابات میں 9 جبکہ آزاد امیدوار نے 4 ووٹ حاصل کیے اور پی اے جی ڈی کے امیدوار سعید عبدالباری نے کامیابی حاصل کی جو پی ڈی پی سے منسلک ہیں۔اسی طرح پی اے جی ڈی کے ہی مختار احمد بند جو کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ منسلک ہیں، وائس چیئرپرسن منتخب ہوئے۔خیال رہے کہ پلوامہ میں 13ہی امیدواروں نے عہدے کیلئے ووٹ ڈالیں کیونکہ پی ڈی پی یوتھ لیڈر جنہوں نے پلوامہ سے ڈی ڈی سی ممبر کے انتخابات میں جیت درج کر لی تھی وہ مسلسل نظر بند ہے اور وہ چیر پرسن کے انتخابات میں حصہ نہ لیں سکے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس کے اواخر میں ہوئے ان انتخابات میں بی جے پی نے 75 جبکہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی ) نے 110 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ پی ڈی پی کے 27، کانگریس کے 26 جبکہ 42 آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے۔اسی طرح سے نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بدھ کو وسطی ضلع گاندربل میں بالترتیب ضلعی کونسل کے چیئر پرسن اور نائب چیئر پرسن عہدوں کا انتخاب جیت لیا۔ نیشنل کانفرنس اْمیدوار نزہت اشفاق نے9ووٹ حاصل کرکے چیئر پرسن کا الیکشن جیت لیاجبکہ نائب چیئر پرسن عہدے کیلئے پی ڈی پی اْمیدوار بلال احمد شیخ نے8ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی۔
Comments are closed.