
چلہ خرد میں کھلی دھوپ نکلنے سے احساس بہار ، اہلیان وادی کو راحت ؛ شبانہ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ دن میںبھی موسم خوشگوار ، آئندہ دس دنوں تک خشک موسم کی پیشگوئی
سرینگر/10فروری: ددن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث چلہ خرد میں ہی احساس بہار کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 10 دنوں کے دوران خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے اور اس عرصے میں دن کے درجہ حرارت میں ممکنہ طور پر اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔سی این آئی کے مطابق وادی میں ابتر موسمی صورتحال کے بیج جہاں گزشتہ ایک ہفتے سے وادی کشمیر میں موسم خوشگوار رہا اوردن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے لوگوں کی راحت سانس لی تھی تاہم دن بھردھوپ کھلی تاہم شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔ محکمہ مو سمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے دس دن کے دوران خشک موسم کی توقع ہے۔ درجہ حرارت میں کمی آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں بدھ کی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بتادیں کہ قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11، کٹرا میں 10.2، بٹوت میں 5.8، بنیہال میں 7.2 اور بھدرواہ میں 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی۔ قابل امر ہے کہ وادی میں رواں موسم سرماء میں موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اب تک تقریبا8مرتبہ برفباری ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔
Comments are closed.