دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے شبانہ سردیوں کی لہر جاری ؛ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ منجمند سے نیچے ریکارڈ

12فروری تک موسمی صورتحال مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان /محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

سرینگر/08فروری: چلہ خرد کے ایام میں دن میں اچھی خاصی دھوپ نکلنے اور رات مطلع صاف رہنے کے باعث شبا نہ درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ ہونے سے پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل منفی میں ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں رات کے دوران سردیوں کا زور جاری رہتا ہے ۔اسی دوران محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر وادی کے دو سرے اضلاع میں دن بھر اچھی خاصی دھوپ نکلنے کے بیچ وادی کشمیر میں جاری شدید سردی کی لہر کے بیچ خطہ لداخ میں گزشتہ رات رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کے درجہ حرارت میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس سے قبل کی رات منفی 3.6تھاجبکہ مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاح مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شبانہ درجے حرارات میں کمی سے وادی میں جاری سردیوں سے آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نل اور پانی کی ٹنیکیوں میں پانی کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وادی میں نلوں میں پانی جم جانے کا سلسلہ جاری رہنے سے پینے کے پانی نے بحرانی صورتحال اختیار کی ہے اور لوگوں خاص کر خواتین کا پانی کی تلاش میں گھوں سے ٹھٹھرتی سردی میں نکلنا اب ایک معمول بن گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کو مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میںآئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک رہے گا اور شبانہ درجے حرارت میںکمی واقع ہو سکتی ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں سردیوں کے ایام کے دوران بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگ مشکلات سے دو چار ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے اہلیان کشمیر نے گرم ملبوسات زیر تن کرنا شروع کر دیا ہے اور سردی سے بچنے کیلئے روایتی اور جدید گرمی کے آلات کا استعمال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

Comments are closed.