گاندربل کے متعدد علاقوں میں بجلی آنکھ مچولی ؛ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ زیرتعلیم بچے پریشان ،حکام توجہ دیں

سرینگر /8فروری/ کے پی ایس: ضلع گاندربل کے متعدد علاقوں میں بجلی آنکھ مچولی سے لوگ تنگ آچکے ہیں ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گاندربل کے حاجن ،مدون ،بونیار پرنگ اور دیگر علاقہ جات میں بجلی آنکھ مچولی سے اکثروبیشتر لوگ گھپ اندھیر ے میں رہ جاتے ہیں ۔جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ زیر تعلیم بچوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین جو رسیونگ اسٹیشنوں پر تعینات ہوتے ہیں وہ محکمہ کی جانب سے مرتب شدہ شیڈول کی دھجیاں اڑا کر غیر ضروری کٹوتی کرکے لوگوں کو پریشان کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آجکل بچے امتحانات کی تیاریوں میں مشغول ہیں لیکن بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے ان کی تعلیم بُری طرح متاثر ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ ہذا کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ زیر تعلیم بچوں کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.