جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں با عث تشویش ، پاکستان ہوش کے ناخن لیں / راجناتھ سنگھ

بھارت امن پسند ہے لیکن اب وہ کوئی کمزور ملک نہیں ، ہم بھی مضبوط ایکشن لے سکتے ہیں

جمو ں وکشمیر کونئی شناخت اورپہنچان دینے کیلئے ہر سطح پر کام کیاجارہا ہے

سرینگر/07فروری: مرکزی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کونئی شناخت اورپہنچان دینے کیلئے مرکزی سرکار ہرسطح پر کام کررہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں واضح طور پر امن و قانون کی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے اور مقامی نوجوان اب ملٹنسی سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بنگلورہ دورہ سے واپسی کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے جموں کشمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ جمو ں وکشمیر کو نئی شناخت اور نئی پہنچان دینے کیلئے مرکزیسرکار ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی اور تیز تر ترقی کیلئے ہر سطح پر کام کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر کو بھارت کا مثالی یوٹی بنایا جائے گا۔ وزیر دفاع نے سیاسی عمل شروع کرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ حالیہ میں جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چنائو منعقد ہوئے جو مکمل طور پر پُر امن طریقہ سے منعقد ہوئے ،انہوںنے کا کہ دیگر سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہے اور ہماری بھی یہ کوشش ہے کہ نئی بننے والی یوٹی میں عوامی سرکار کام کرے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر سے 370ہٹائے جانے کے بعد وہاں پر حالات بہت بہتر ہوئے ہیں اور مقامی نوجوان اب عسکریت سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں نوجوانوں کیلئے نئے روزگار کے وسائل پیدا کئے جائیں گے جبکہ بہت جلد خصوصی بھرتی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں نوجوان اپنے روزگار حاصل کرسکتے ہیں ۔ادھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نے پاکستان پر واضح کیا کہ یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سخت جواب دیا جائے گا ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ہندوستان کے ساتھ تھا اور ہندوستان کے ساتھ ہی رہے گا اور کوئی بھی قوت اسے تبدیل نہیں کر سکتی۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ اب دنیا ہندوستان کو ایک کمزور (نرم) ملک کے طور پر شمار نہیں کرتی، ‘سرجیکل اسٹرائیکس کے ذریعے ہم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم بھی مضبوط ایکشن لے سکتے ہیں، ہندوستان امن پسند ہے لیکن اب وہ کوئی کمزور (نرم) ملک نہیں ہے’۔انھوں نے ہندوستان کے خلاف ‘سازشیں’ کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ‘اگر کسی نے ہمیں چھوا بھی تو ہم انھیں نہیں چھوڑیں گے۔

Comments are closed.