محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی کے باعث چھجلہ اپر بورویل اسکیم مکمل طور پر تباہ؟
کروڑوں روپے کی مشینری زنگ آلود،عوام سراپائے احتجاج انتظامیہ خاموش تماشائی ؟؟
سرینگر/07فروری: محکمہ پی ایچ ای کی غفلت شعاری کے نتیجہ میں کروڑوں روپے کی مشینری زنگ الودہ ہو کرتباہ ہو چکی ہے اور محکمہ پی ایچ ای کے ذمہ دارن ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔گزشتہ 15سالوں سے شروع ہونے والی یہ لفٹ اسکیم سٹیج اول تک کام بھی مکمل نہیں کیا جا سکا عوام انتہائی پریشان ہیں اور انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک بھی نہیں رینگتی۔ سی این کے مطابق ان خیالات کا اظہار پنچائت حلقہ چھجلہ اپر کے سرپنچ سعید چوہدری نے اخبارات کے نام جاری ایک تحریری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کے سرحدی تحصیل منکوٹ کی چھجلہ اپر پنچایت میں سال 2005 کی دوران ایک بورویل اسکیم شروع کی گئی تھی اس اسکیم پر سرکاری خزانے سے زائید از 3کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں لیکن اس لیف اسکیم سے صرف دو سے تین گھروں کے علاوہ کسی کو بھی پانی نہیں ملتا ہے ۔ محکمہ صحتِ عامہ کے ذمداران سے جب اس متعلق بات کی جاتی ہے تو یہ کہہ کر وقت ٹال دیا جاتا ہے اگلے ہفتہ آپ کو ہرصورت پانی ملے گا سرپنچ موصوف نے کہا کے اسکیم پر فنڈز دستیاب ہونے کی باوجود یہی آج اور کل کرتے کرتے کرتے 15سال گزر چکے ہیں لیکن اس دوران یہاں کی دونوں پسماندہ پنچائتوں میں سے کسی ایک کنبہ کو بھی پینے کا پانی نصیب نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کے جب پہلے والی بورویل پر منظور ہونے والی رقومات لوٹ لی گئی اور عوام کو پانی ملنا دشوار دکھائی دینے لگا اس دوران محکمہ صحتِ عامہ کی طرف سے پنچائیت حلقہ چھجلہ اپر کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے2 نئے بورویل منظور کروائے گے جو گزشتہ 3سالوں سے زیرِ تعمیر کیے گے ہیں جن پر گزشتہ 3سالوں سے تعمیراتی کام شروع ہے لیکن اب کی بار بھی یہاں کی مظلوم عوام کو آج تک پانی کی ایک گھونٹ تک بھی نصیب نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا اس اسکیم پر ایک پیمپ روم بنایا گیا ہے۔ اس پیمپ روم کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس پیمپ روم کی چھت سے برسات کا ایک بوند پانی باہر نہیں جاتا ہے۔انہوں نے کہا کے اس اسکیم کے لئے جو مشینری خریدی گئی ہے کھلے آسمان کے سائیے میں پڑھی پڑھی ہوئی زنگ الودہ ہو کر ناقابلِ استعمال ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس دوران یہاں کے عوام نے جب کھبی بھی اس اسکیم کے متعلق محکمہ صحتِ عامہ کے اہلکاروں سے دریافت کرنے کی کوشش کی ہے تو محکمہ کے ذمہ داران نے اس اسکیم کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کرتے ہوئے آپنے آپ کو بے قصورثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے
Comments are closed.