25ملازمین کی تنخواہ کو 38میں بانٹنے کا حکم ؛ CAMPAاسکیم کے تحت تعینات ملازمین میں تشویش کی لہر

سرینگر/07فروری: تنخواہ کی واگزری میں لیت و لعل پر CAMPAکے تحت تعینات کیجول ملازمین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 25ملازمین کی تنخواہ کو 38میںبانٹ دینا ان کے ساتھ سر اسر نا انصافی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ جنگلات میں سی اے ایم پی اے اسکیم کے تحت ملازمین کی تنخواہیں جہاں پہلے ہی دیر سے واگزار ہونے سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے وہیں محکمہ جنگلات کے پی پی ڈویژن میں تعینات 38میں سے 25ملازمین کی تنخواہیں ایک ماہ پہلے منظور ہو چکی ہے تاہم تین ماہ کی تنخواہیں جب واگزار کر کی گئی تو ملازمین کو کہا گیا ہے کہ تنخواہ کو 38ملازمین میں بانٹ دیا جائے ۔ سی اے ایم پی اے ملازمین نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے ساتھ نا انصافی ہے کیونکہ پہلے ہی انہیں کم تنخواہیں فراہم کی جاتی ہے جن سے ان کا عیال پل نہیں سکتا ہے اب انہیں اس تنخواہ کو بھی باٹنے کیلئے کہا جاتا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے اور اس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے اس معاملے میں متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ا س معاملے میں مداخلت عمل میںلائی جائے ۔

Comments are closed.