چھانہ پورہ نوگام میں سی آر پی ایف پارٹی پر دن دھاڑے جنگجوئوںکا حملہ
ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ، اسپتال منتقل ، علاقے میں تلاشی کارروائیا ں
سرینگر/06 فروری/سی این آئی// شہر سرینگر کے چھانہ پورہ نوگام علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سی آر پی ایف پارٹی پر دن دھاڑے جنگجوئوں نے حملے کرکے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا ۔حملے کے فورا بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم کسی کو گرفتار نہیںکیا گیا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق چھانہ پورہ نوگام علاقے میں سنیچروار کے بعد دوپہر اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی29ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں کو حملے کا نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح جنگجوئوںنے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگی اور اْسے زخمی حالت میں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال پہنچایا گیا۔فائرنگ کے واقعہ کے ساتھ ہی علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جبکہ لوگ محفوظ مقامات پر اپنی جانوں کو بچانے کیلئے بھاگ گئے ۔ حملے کے بعد فوراً بعد فورسز کی اضافی کمک جائے واردات پر پہنچ گئی اور علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیاتاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میںنہیںلائی گئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.