سرینگر/06 فروری: مرکزی سرکار نے پاکستان پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرمیں حالات بگاڑنے میں ہمیشہ سرگرم رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نا ہی زمینی حقائق کو جھٹلایا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جس کو ہم سے کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزرات خارجہ ترجمان انوراگ شری واستو نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے شور مچانے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں حالات خراب کرنے کی تمام تر کوششیں کررہا ہے اور ہماری فوج پاکستان کی ان تمام کوششوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے بھارت بات چیت کے خلاف نہیں ہے تاہم دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ چل نہیں سکتی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان گذشتہ ستر برسوں سے شور مچاتا آرہا ہے اور کشمیر کو بھارت کے ساتھ الگ کرنے کی ناکام کوششیں کرتا آرہا ہے تاہم ان کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے کیوںکہ کشمیر بھارت کا ’’ابھن‘‘اٹوٹ انگ ہے اور اس کو بھارت سے کوئی الگ نہیں کرسکتا ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد اب لوگ بے حد خوش ہے جس سے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تاہم یہاں پر حالات کو خراب کرنے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مذاکرات اور شدت پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے ۔ اگر پاکستان تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت کا خواہشمند ہے تو اس کو پہلے شدت پسندی کے ڈھانچے کو ختم کرنا چاہئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.