سرینگر/06 فروری: ضلع پونچھ کے منڈھر تین تحاصیل پر مشتمل ہے جن میں منکوٹ، تحصیل بالا کوٹ اور مینڈھر تحصیل شامل ہیں جہاں کی آبادی لاکھوں افراد پر مشتمل ہے تاہم مینڈھر کو پوری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے اور یہاں پر ایک سبزی منڈی بھی قائم نہیں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگ مہنگے داموں سبزیاں حاصل کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع پونچھ ،مینڈھر جوکہ تین تحاصیل پر واقع ہے تحصیل منکوٹ، تحصیل بالاکوٹ اور تحصیل مینڈھر جس میں لاکھوں کی تعداد میں آبادی مقیم ہے بدقیستمی یہاں کی عوام کی یہ ہے کہ بنیادی سہولیات بروقت عوام کو میسر نہ ہیں۔قصبہ کے گردنوا میں کہی پر بھی سبزیوں کی منڈی نہ ہے جہاں سے سستے داموں پر یہاں کی آباد عوام تازہ سبزی اور فروٹ کی خریدری کر سکے جب کہ قصبہ کے اردگرد بہت ساری جگہ بھی موجود ہے مگر اس طرف آج تک کسی کی توجہ نہ گئی ہے۔عوام کاکہنا ہے کہ سب ڈویڑن مینڈھرمیں سبزیوں کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر شخص سبزی ارسال فروٹ خریدنے سیقاصر ہے ان کا کہنا ہے کہ سب ڈویڑن مینڈھر قصبہ کے قریب ایک سبز منڈی کی اشد ضرورت ہے سبز منڈی قائم ہونے سے عوام کو تازی سبزیاں اور پھل وغیرہ مناسب قیمتوں میں دستیاب ہوں گے اور ہر شخص غریب و امیر سبزیاں اور پھل خرید سکے گا انہوں نے کہا کہ گورنر کے مشیر فاروق خان نے حال ہی میں سب ڈوِیڑن مینڈھر کا دوری کیا اس دورے کے دوران کئی وفود نے فاروق خان سے سے مالاقات کی اور سبز منڈی کے بارے میں میمورنڈم بھی بات پیش کیا عوام کا کہنا سب کے کئی علاقہ جات میں سبزیاں بھی اگائی جاتی ہیں جن میں جگال،اڑی،منکوٹ ہیں سب ڈویڑن مینڈھر میں سبز منڈی کی اشد ضرورت ہے انتظامیہ چاہے کہ سب ڈویڑن مینڈھر میں کوئی جگہ تجویز کر کے سبز منڈی تیاکریں تاکہ عوام کو پریشانیوں کا سامنانہ کرنا پڑے۔نیاز خان،سوفیاز علی خان نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر مینڈھر قصبہ میں جلد سبزیوں کی منڈی قائم کی جائے تاکہ اس سرحدی خطہ کی غریب عوام سستے داموں پر سبزی اور تازہ پھل کی خریداری کر کے گزار چلا سکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.