سرینگر/06 فروری: ڈرائیوروں کی من مانی اور کرایہ میں دوگناہ اضافے کی وجہ سے سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر آنے والے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اُٹھا کر ڈارئیور حضرات ان کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔سی این آئی نمائندے نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں سے سرینگر آنے والے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تیوارہ ،سومو اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوں نے جموں سے سرینگر آرہے مسافروں کو لوٹنے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں رکھی ہے ۔نمائندے کے مطابق مسافروں نے الزام گایا کہ محکمہ ٹرنسپورٹ کی طرف سے مقرر کر دہ کرایہ کو ڈارئیو بالاطاق رکھ کر اپنی من مانی کر رہے ہیں اور مسافروں سے دوگناہ کرایہ وصول کیا جا تا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جموں میں مقیم غریب عوام اب سرینگر آنے کے بجائے فٹ پاتھوں اور دیگر مقامات پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔نمائندے کے مطابق مسافروں نے الزام گایا کہ ڈرائیور حضرات مسافروں سے اپنی من مانی کرکے جموں سے سرینگر آنے کیلئے دوگنی کرایہ وصو ل کرتے ہیں جبکہ مسافروں کی مجبوری کا فائد اُٹھا کر ان سے ہزار سے بار سو کا کرایہ مانگتے ہیں ۔نمائندے کے مطابق یہ بات صرف جموں سے سرینگر کی طرف آنے والے مسافروں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ سرینگر سے جموں کی طرف جا رہے مسافروں کا بھی یہی حال ہے اور اس معاملے کو لیکر ڈارئیوں کا کوئی پُر سان حال ہی نہیں ہے اور نہ ہی ان کو اس بارے میں کوئی کچھ پوچھتا ہے ۔نمائندے کے مطابق مسافروں کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہم اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہیں تاکہ مسافروں کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.