
وادی کشمیر میںسردی کی سخت لہر جاری ؛ سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 0اشاریہ درج کرلیاگیا
سرینگر/05فروری:/وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری رہنے کے بیچ شہر سرینگر میں جمعہ کے روز دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صفر اشاریہ درج کیا گیا ہے جس کے نتیجے سرینگر میں ایک بار پھر دن کی سردی میںاضافہ دیکھنے کو ملا ۔ ادھر اگلے چند دنوںتک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت میں فی الحال کوئی کمی نہیں ہوگی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں سخت سردی کا زور بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔ سرینگر شہر میں جمعہ کے روز دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صفر اشاریہ ریکارڈ کرلیا گیا ہے جبکہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 0.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں آبی ذخائر منجمد نہیں ہوئے تھے تاہم سردی کی شدت بدستور جاری ہے ۔ پہلگام میں درجہ حرارت منفی 3.6ریکارڈ کرلیا گیا ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 3.3منفی اور کوکر ناگ میں منفی 0.8ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران کپوارہ میں 0.8سیسلسیس ، گلمرگ میں منفی 2.3ڈگری ریکارڈکرلیاگیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کی ایک اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ وادی میں اگلے چند دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم سردی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آسکتی ۔ یاد رہے کہ رواں موسم سرماء میں سردی کی شدید میں غیر معمولی حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ 31جنوری کو گزشتہ تیس برسوں میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 8.8ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس گزشتہ دو برسوں کے بنسبت اگرچہ برفباری کم ہوئی لیکن درجہ حرارت منفی رہنے کے نتیجے میں برف جم گیا جس کے نتیجے میں سردی میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ۔
Comments are closed.