سرینگر/05فروری:قطر سے واپس آنے کے دوران دلی ائر پورٹ پر جیش کے ایک بالائی ورکر کو گرفتار کرنے کا پولیس نے دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو اندرا گاندھی انٹر نیشنل ائر پورٹ سے گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت منیب احمد صوفی ساکن کنول ون بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق منیب کئی جنگجوئیانہ سرگرمیوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔منیب صوفی جو قطر سے واپس آرہا تھاکو جموں کشمیر پولیس نے ہوائی جہاز سے اُترتے ہی گرفتار کرلیا ہے اور اسے کولگام لایا جائے گا۔منیب کے متعلق پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ جیش محمد کے مہلوک جنگجو ولید بھائی کے ساتھ کام کرتا تھا جو گزشتہ برس کولگام میںایک انٹرکاونٹر میں مارا گیا تھا۔ منیب جنگجوئوں کی کئی طرح کی معاونت کررہا تھا جس میں رقومات اور ہتھیار ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا ، جنگجوئوں کیلئے پناہ گاہ فراہم کرنا وغیرہ شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک مشتبہ بالائی ورکرسے پوچھ تاچھ کے بعد منیب کا نام سامنے آیا تھا جسکے بعداس کیخلاف گرفتاری کی وارنٹ بھی جاری کی گئی تھی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.