ڈاک صدر نے کووڈ ویکسین لیا ؛ ٹیکہ کے بغیر عالمی وبائی بیماری سے بچنا ناممکن
سرینگر/04 فروری: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن ڈاکٹر نثارالحسن نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں کووڈ مخالف ویکسین لیا ہے انہوںنے کہا کہ ویکسین باالکل محفوظ اورموثر ہے لوگوں کو ویکسین لینا چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے آج صدر ہسپتال میں کووڈ ویکسین لیا ہے ۔ اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ عالمی وبائی وائرس سے بچائو کیلئے ویکسین لینا ناگزیر ہے اور لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ ویکسین لیںجو کہ باالکل محفوظ اور موثر ہے ۔ڈاک صدر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ میں ہر ایک کو ویکسین لینے کے لئے ترغیب دینا چاہتا ہوں اس کے بارے میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔اگر لوگ معمول پر آنا چاہتے ہیں تو انہیںبیدار ہوکر ویکسین لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکوویڈ – 19 ویکسین انسانیت کے لئے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایک محفوظ اور موثر ویکسین کی دریافت سائنس کی تاریخ کا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ ویکسینیشن وبائی بیماری کو روکنے اور صحت عامہ کے جاری بحران کو ختم کرنے کا واحد واحد راستہ ہے ،۔ڈاکٹر نثار نے کہاکوویڈ۔19 نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اور بہت ساری جانوںکو ضائع کیا ہمارے پاس ابھی ویکسین ہے۔ ہم اجتماعی راحت کا سانس لے سکتے ہیںاورہمیں لوگوں میں ویکسین کی حفاظت ، تاثیر اور اہمیت کے بارے میں اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر میں بھی بڑی تعداد میں ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا گیا اور کسی بھی معاملے میں کوئی منفی اثر نہیں دیکھا گیا اس لئے لوگوںکو اپنے ذہنوں میں موجود خدشات کو دور کرلینا چاہئے ۔
Comments are closed.