ملازمین کوہراساں کرنے والے احکامات واقدامات سے اجتناب لازمی؛ ملازم انجمنوںکی بھرماررجسٹریشن پرپابندی کانتیجہ
1994سے عائد پابندی ہٹائی جائے،EJCC چیئرمین اعجازاحمدخان کامطالبہ
سری نگر:۴،فروری:سینئرٹریڈیونین لیڈر اورملازمین مشترکہ مشاورتی کمیٹی(EJCC)کے چیئرمین اعجازاحمدخان نے مختلف محکموںمیں جاری کئے جارہے احکامات کوغیرضروری قرار دیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ حکومت کے ایسے اقدامات سے سرکاری ملازمین ذہنی کوفت اورتشویش میں مبتلاء ہورہے ہیں ۔انہوں نے ٹریڈیونین تنظیموں کی رجسٹریشن کے عمل کوبحال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازم تنظیموں کی رجسٹریشن سے مختلف سرکاری محکموں میں ملازم انجمنوںکی بھرمارکامکمل خاتمہ ہوگا۔ایک بیان میں ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹوکمیٹی(EJCC)کے چیئرمین اعجازاحمدخان نے ملازمین کی معیاد ملازمت سے متعلق محکمہ جل شکتی میں جاری کئے گئے حالیہ آرڈرکوہراسانی پرمبنی اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں سرکاری ملازمین نے ہرمشکل گھڑی میں فرض شناسی اورعوامی خدمت گزاری کاعملی ثبوت فراہم کیاہے ،اوراس کیلئے یہاں کے ملازمین ہمیشہ قابل ستائش رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں جب پوری وادی میں ناقابل برداشت سردی کی لہر ہفتوں تک جاری رہی اورموسمی صورتحال بھی خراب رہی توایسے مشکل حالات میں بھی محکمہ بجلی ،محکمہ جل شکتی اورمحکمہ امورصارفین کے ملازمین نے عوام کوراحت پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔اعجاز احمدخان نے حکومت اورانتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داروں پرزوردیاہے کہ وہ ایسے فیصلوں واحکامات سے اجتناب کریں ،جن کی وجہ سے ملازمین کااعتماد متزلز ل ہوجائے ،اوروہ بلاوجہ اورغیرضروری طورپر تشویش اورذہنی تنائو کے شکار ہوں۔سینئرٹریڈیونین لیڈراعجاز احمدخان نے اپنے بیان میں ٹریڈیونین تنظیموں کی رجسٹریشن کے عمل کوبحال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازم تنظیموں کی رجسٹریشن سے مختلف سرکاری محکموں میں ملازم انجمنوںکی بھرمارکامکمل خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملازم تنظیمیں غیر سیاسی ہوتی ہیں ،اوراُن کارول صرف ملازمین کے مسائل ،مشکلات اورمطالبات کواُجاگر کرناہوتاہے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ اہم مواقعوں پر ملازم تنظیمیں ہی ملازمین اورسرکار کے درمیان رابطے اوراعتمادبحال کرنے میں کلیدی رول نبھاتی ہیں ۔اعجازاحمدخان نے کہاکہ سال 1994میں ملازم یاٹریدیونین تنظیموںکی رجسٹریشن پرروک لگائی گئی تھی ،اوریہ اسی غلط فیصلے کانتیجہ تھاکہ سرکاری محکموں میں ملازم انجمنوںکی بھرمار پائی جاتی ہے ۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹوکمیٹی(EJCC)کے چیئرمین اعجازاحمدخان نے کہاکہ سال1994سے پہلے ملازم تنظیموں کوصرف دوسال کیلئے رجسٹریشن فراہم کی جاتی تھی ،اورپھر ایسی انجمنوںکی رجسٹریشن کوRenewبھی نہیں کیاجاتاتھابلکہ رجسٹریشن کوکالعدم قراردیاجاتاتھا،جو کہ جمہوری طرز نظام میں ایک افسوسناک اقدام تھا۔اعجاز احمدخان نے موجودہ حکومت سے ملازم انجمنوں کی رجسٹریشن پرعائد پابندی کوہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جب سرکاری محکموںمیں ایک ہی ملازم تنظیم مستند یارجسٹرڈہوگی ،تو ملازمین ایک ہی جھنڈے تلے رہیں گے اورسرکاری محکموں میں ملازم انجمنوںکی بھرمار بھی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی ۔
Comments are closed.