موسم نے پھر بدلی کروٹ ، پیر پنچال کے آر پار ہلکی برفباری ریکارڈ

شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری آئی ، لوگوں کو شدید ٹھنڈ سے کچھ حد تک راحت نصیب

معمول کی زندگی میں خلل ، وادی کا فضائی رابطہ بھی کچھ گھنٹوں تک متاثر ، آج سے موسم میں بہتری کا امکان

سرینگر/03 فروری: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار ایک مرتبہ پھر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ تازہ برفباری کے بعد معمول کی زندگی میںبھی خلل واقع ہوا جبکہ وادی کا فضائی رابطہ بھی کچھ گھنٹوں تک متاثر ہوا تاہم بعد میں دوبارہ بحال کیا گیا ۔ تازہ برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری آئی اور سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شبانہ سردیوں کا زور بھی ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک ہلکی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے 04فروری سے موسم میںبہتری آنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق امسال چلہ کلان میں تیس برسوں کے ریکارڈ کو توڑنے والی سردیوں کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو موسمی صورتحال میںپھر تبدیلی آئی اور وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر سمیت شمال و جنوب کے کئی علاقوں میں صبح لوگ نیند سے اٹھے تو برف کی ایک مہین چادر بچھ گئی تھی جبکہ بدھ کو دن بھر بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری رہی ۔ جس سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے سے ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل متاثر ہوئی۔ہلکی برفباری سے وادی کشمیر میں ایک مرتبہ پھر سفید چادر بچ گئی جبکہ برفباری کے نتیجے میں لوگوں نے کافی حد تک راحت کی سانس لی کیونکہ سردی کی لہر میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی اور شبانہ درجہ حرارت بھی کچھ تک بہتر ہوگا ۔ محکمہ موسمیات نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلکی برفباری کے نتیجے میں شبانہ سردیوںکا زور ٹوٹ گیا جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بھی کافی بہتری دیکھنے کو ملی ۔ دریں اثنا وادی کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ پہلگام اور گلمرگ کی مشہور سیاحتی مقامات کے ساتھ کوکرناگ اور کپواڑہ اسٹیشنوں میں بھی اس دوران برف باری ہوئی۔دریں اثنا ، پہلگام کو چھوڑ کر وادی بھر میں گذشتہ رات سے درجہ حررات میںکمی آئی ۔ تازہ برفباری کے بعد معمول کی زندگی میںبھی خلل واقع ہوا جبکہ وادی کا فضائی رابطہ بھی کچھ گھنٹوں تک متاثر ہوا تاہم بعد میں دوبارہ بحال کیا گیا ۔ تازہ برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری آئی اور سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شبانہ سردیوں کا زور بھی ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک ہلکی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے 04فروری سے موسم میںبہتری آنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ تازہ برفناری کے بعد بدھ کی صبح سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موسم کی خرابی کے باعث کچھ دیر معطل رہنے کے بعد فضائی سروسز بحال ہوگئیں۔ اس سے قبل حکام نے کم روشنی اور رن وے پر برف کی موجودگی کے باعث کئی اڑانوں کے اوقات میں رد وبدل کیا تھا۔ڈائریکٹر سرینگر ائر پورٹ سنتوش ڈھوک کے مطابق رن وے صاف کرنے اور روشنی میں بہتری کے بعد فضائی سروسز بحال کی گئی ہیںتاہم سرینگر جموں شاہراہ پر بنا کسی خلل کے گاڑیوں کی آمد رفت جاری رہی ۔

Comments are closed.