چین ہو یا پاکستان ،سرحدی صورتحال بدلنے کی کوششوں کی گئی تو دندان شکن جواب دیا جائیگا / راجناتھ سنگھ

چوڑیاں نہیں پہنی ہے، بھارت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے

بھارت اپنے دفاع کیلئے دوسرے ممالک پر انحصار نہیں کرسکتا،2024 ء تک 83 لڑاکا طیارے فراہم ہونگے

سرینگر/03 فروری: سرحدوں پر صورتحال بدلنے کی کوششوں کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی بھی ملک بھارت کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کی کوشش کرتا ہے تو اسکے انداز میں جواب بھی ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اور سالمیت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے اور جو بھی بھارت کو کمزور کرنے کی کوشش کریگا اس کو اسکی بولی میں جواب دیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بنگلور میں ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے ایک نئے پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اپنے دفاع کے لئے دوسرے ممالک پر انحصار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چند سالوں میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں 1.75 لاکھ کروڑ روپئے کا ہدف حاصل کر لے گا۔جبکہ مارچ 2024 ء تک سپلائی اور 83 لڑاکا طیاروں کی فراہمی مکمل ہونے تک ہر سال تقریبا 16 طیارے شامل کیے جائیں گے۔اسی دوران انہوں نے چین اور پاکستان پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کی کوشش کی گئی تو بھر دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ چین ہو یا پاکستان بھارت کسی بھی ملک سے جنگ نہیں چاہتا ہے تاہم ملک کی سیکورٹی اور سالمیت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی بھی سپر پاور ملک بھارت کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی فوج نظم وضبط میں یقین رکھتی ہے اور اس کی مثالیں دیکر ممالک اپنی فوجیوں کے سامنے رکھتی ہیں ۔مرکزی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوج کے سامنے ملک بھر میں کئی ایک چلینج درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے فوج بہتر انداز میں کام کر رہی ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ اس میں کمی آئی ہے تاہم پچھلے کئی مہینوں سے سرحد پار کی طرف سے دراندازی کو جاری رکھنے کی صورت میں امن کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج نے ہر سطح پر معاملات کو ڈھیل کرنے کا من بنا لیا ہے ۔کشمیر میں سرحد پار کی طرف سے چھیڑی گئی درپردہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نے کہا کہ درپردہ جنگ ہی کشمیر میں امن کیلئے بڑا خطرہ ہے اور اس خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر سیکورٹی فورسز کو کام کرنا ہوگا۔

Comments are closed.