شکایات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ متحرک; سرینگر کے کوچنگ مراکز کی جانچ کیلئے 12ٹیمیں تشکیل
سرینگر/03 فروری/سی این آئی// پرائیوٹ ٹیوشن مراکز میں سرکاری اساتذہ کی پریکٹس کو روکنے کیلئے سلسلے میں انتظامیہ نے سرینگر کے 8تعلیمی زونوں کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ٹیوشن مراکز کا دورہ کرکے ایسے مراکز کے خلاف کارروائی کریں گے جن میں گورنمنٹ ٹیچر پڑھارہے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پرائیویٹ کوچنگ مراکز میں سرکاری ٹیچروں کی جانب سے پڑھائے جانے کی شکایات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور پرائیویٹ کوچنگ مراکز میں سرکاری سکولوں کے ٹیچروں کی خدمات کو روکنے کیلئے اقدامات اُٹھائے ہیں ۔ اس سلسلے میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سنٹروں کا دورہ کرکے چیف ایجوکیشن افسر کے سامنے رپورٹ پیش کریں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے اس کام کیلئے 12ٹیمیں تشکیل دی ہیںجن 25افسران پر مشتمل ہیںجو سرینگر کے 8تعلیمی زونوں کے تحت آنے والے نجی ٹیوشن مراکز کی جانچ کریں گے ۔ ان میں سرینگر کے بٹہ مالو، حول اورعید گاہ زونوں کے علاوہ زالڈگر، رعناواری ،نشاط اور گلاب باغ زون شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مذکورہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت آنے والے زونوں میں چلائے جارہے پرائیویٹ ٹیوشن مراکز کا دورہ کریں اور مشاہدہ کریں کہ ٹیوشن مراکز چلانے والے سرکاری احکامات اور ہدایت پر عمل پیرا ہیں یانہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھیں کہ ٹیوشن مراکز میں سرکار اساتذہ پڑھارہے ہیں اس کی رپورٹ بھی ایک ہفتے کے اندر اندر دائر کریں۔
Comments are closed.